لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور ان کی زیرحراست بہنوں کی رہائی ممکن ہے جبکہ خیبرپختونخوا ہ میں نظر بند افراد کو بھی رہا کیا جاسکتا ہے، حکومت کا کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں البتہ بعض لوگوں کے ساتھ کبھی کبھار دعا سلام ہوجاتی ہے،حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور نئی سیاسی تبدیلی سے متعلق خبریں محض افواہیں ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ لوگ ہر وقت اپنی سی وی لے کر بیٹھے رہتے ہیں اور بہترین متبادل بننے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم اس میں کوئی برائی نہیں۔چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی وزیر نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس الزامات کے کوئی ثبوت نہیں۔ چوہدری سالک نے دعوی کیا کہ کرپشن سے الماریاں بھر گئی ہیں لیکن ثبوت کوئی نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنی کہانی لے کر بیٹھا ہے، چوہدری سالک نے بھی ایک بات کی، لیکن جب ان کے پاس ثبوت نہیں تو ایسی باتیں کہاں سے سنیں؟ یقینا یہ باتیں ادھر ادھر سے آتی ہیں،وفاقی وزیر جب اس طرح کے بیانات دے گا تو اس کا جواب بھی آئے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ایک روپے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں تاہم چوہدری سالک پنجاب حکومت کے لیے کوئی خطرہ یا چیلنج نہیں ہیں۔ ملک میں افواہ سازی کا ماحول ہر وقت گرم رہتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے طیارے کی خریداری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جہاز صوبائی حکومت نے اپنے اکائونٹ سے خریدا ہے اور اب یہ پنجاب حکومت کا اثاثہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:آزادی چوک فلائی اوور اور میٹرو بس ٹریک کا منظر جہاں سموگ کی گرد آلود دھند کے باعث تاریخی بادشاہی مسجد کا منظر بھی دھندلا چکا ہے۔
- بشریٰ بی بی اور عمران کی بہنوں کی رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنا اللہ
- لاہور بدستور دنیا کا آلودہ شہر مختلف شہروں میں بارش برفباری
- امریکا میں تعینات روسی سفیر پراسرار طور پر انتقال کرگئے’ تحقیقات جاری
- کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا
- پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا کی 57ویں برسی آج منائی جائے گی
- پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
- بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- محمود اچکزئی سے بیرسٹر گوہر’ اسد قیصر کی ملاقات’بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار
- 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس،سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
- جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
- 15روز گزرنے کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی کا استعفیٰ منظور نہ ہوا، 28 اکتوبر کو استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا
- قتل کے ڈر سے 2004میں وزیر اعظم نہیں بنی: سونیا گاندھی
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جہلم کے سپورٹس جمنیزیم میں کھلاڑی سے اظہار شفقت کررہی ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی پمز سے طبی معائنہ کے بعد اڈیالہ جیل منتقل’ وکلاء کی ملاقات
- امریکی جیل میں وینزویلا کے معزول صدرنے قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ شروع کردیا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ڈیزل مزید 7 روپے پٹرول 3 روپے لٹر سستا
- پٹرول’ ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
