کراچی(این این آئی)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر 45 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آنے کا تخمینہ ہے۔کراچی کے نجی ہوٹل میں گرین پیک انٹرنیشنل اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ری-سیٹ 2.0، ریٹیل بینکنگ اینڈ اسمال بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اوورسیز کیلئے کوئی بہتر پراڈکٹ نہ ہونے سے ترسیلات کو ریئل اسٹیٹ اور دیگر سیکٹرز میں انویسٹ کردیا جاتا ہے بینکوں کو اس حوالے سے بھی توجہ دینا ہوگی، ٹیکنالوجی کے اس وقت کئی پلیٹ فارمز ہمارے پاس موجود ہیں جو امید کی کرن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بینکاری شعبے میں گزشتہ 5 سال میں زبردست نمو ہوئی ہے تاہم اب بھی متعدد مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں حقیقی جی ڈی پی نمو میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، زراعت جیسے شعبے میں تاحال 2.5فیصد سے زائد نمو نہیں ہو پارہی۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ہم میکرو اکنامک استحکام حاصل کرچکے ہیں، اس استحکام کی قیمت ہم نے کم جی ڈی پی نمو اور بلند بے روزگاری کے ساتھ چکائی، گزشتہ چار سالوں کی جی ڈی پی نمو اوسطا 2.1 فیصد کی معمولی شرح پر رہی۔
بریکنگ نیوز
- کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے رکن ساجد جوکھیو اور بیرسٹر شاہد جوکھیو کا بلاول ہائوس میں ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔
- چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر معززجج صاحبان کا جسٹس جمال مندوخیل کی سبکدوشی کے موقع پر گروپ فوٹو۔
- رواں مالی سال ’45 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آنے کا تخمینہ ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
- عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہو تو قانون طاقتور کی خواہش کا غلام بن جاتا جسٹس جمال مندوخیل
- پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا لئیے
- اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
- کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے ہما قریشی نے سر منڈاولیا
- اعظم نذیر تارڑ کا بین المذاہب ہم آہنگی ‘ امن کانفرنس سے خطاب
- حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم 4ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
- غزہ میں اسرائیلی حملوں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید
- ایران، دنیا کی سب سے بڑی آف شور گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی
- شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام نا گریز چیئرمین ایف بی آر
- تمام ہسپتال انجیو پلاسٹی کیلئے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ دیں مریم نواز
- امریکی وزیر جنگ کیخلاف مواخزے کی قرار داد ناکام ایرانی دھمکیوں کے بعد وزیر خزانہ فیملی سمیت فوجی اڈے منتقل
- پاکستان نے دسمبر’ جنوری کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں
- سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں:عظمیٰ بخاری
- ایران کی طرف سے جاری کردہ زیرزمین میزائل سٹی کی تصاویر۔
- عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہوتو قانون طاقتور کی خواہش کاغلام بن جاتا: جسٹس جمال مندو خیل
- بھارت کی انڈس واٹر کمیشن پر ہٹ دھرمی برقرار پاکستان کا الٹی میٹم
- سپین میں مہنگائی کیخلاف 14 سال بعد پہلی ملک گیر ہڑتال؛ نظامِ زندگی مفلوج
