کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کراچی
میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اور وفاقی وزارت توانائی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، جبکہ گیس فراہمی سے متعلق یقین دہانیاں محض دعوے ثابت ہوئی ہیں۔اپنے بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کھانے کے اوقات میں بھی گیس دستیاب نہیں، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، لیاری اور ملیر میں صورتحال سنگین ہوچکی ہے، جبکہ گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، ناظم آباد، کلفٹن اور شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ صبح کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد ناشتے کے بغیر گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں۔ گیس فراہم کیے بغیر بھاری بل بھیجنا شہریوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، جبکہ بحران نے متوسط اور محنت کش طبقے کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔وقار مہدی نے کہا کہ شہری مہنگے ایل پی جی سلنڈر خریدنے اور ہوٹلوں سے روٹی و کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ گیس کی لائنوں سے گیس کے بجائے ہوا آنا انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے مالی نقصان اور حفاظتی خطرات کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے وفاقی وزارت توانائی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی کا واضح شیڈول جاری کیا جائے اور بندش کے اوقات سے متعلق متضاد اطلاعات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہری اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات ترتیب دے سکیں۔سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ گیس بحران کے ساتھ بجلی کی بندش نے بھی کراچی کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ وفاقی اداروں کی عدم توجہی کا خمیازہ کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں، حالانکہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے اور اس کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایس ایس جی سی زبانی یقین دہانیوں کے بجائے عوام کو عملی ریلیف فراہم کرے۔
بریکنگ نیوز
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
