اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے ‘اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ’ (اپنا بینک) کے 1 82.5 فیصد حصص کے حصول کے لیے ایک خریداری معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ مجوزہ خریداری پر عمل درآمد تمام ضروری قانونی و ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہے۔اپنا بینک کا مجوزہ حصول موبی لنک بینک کی ‘Growth with Purpose’ حکمتِ عملی کا تسلسل ہے، جو ادارے کے ذمہ دارانہ ترقی کے حصول، مالیاتی شمولیت کے فروغ اور ایک مستحکم بینکاری نظام کی تشکیل کے عزم کے عین مطابق ہے۔معاہدے سے بینکاری شعبے میں موبی لنک بینک کی قابلِ اعتماد رہنما حیثیت بھی مضبوط ہوگی۔ اس ٹرانزیکشن کا مقصد ‘اپنا بینک’ میں رقم محفوظ رکھنے والے صارفین (ڈیپازٹرز) کے مفادات کا تحفظ، اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو قائم رکھنا اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ معاہدے سے موبی لنک بینک کی جانب سے پاکستان کے مالیاتی شعبے کے استحکام، مضبوطی اور مسلسل ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے عزم کی بھی توثیق ہوئی ہے۔ معاہدے پر موبی لنک بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث ایم۔ چوہدری اور اپنا بینک کے چیئرمین محمد اکرم شاہد نے باضابطہ دستخط کیے۔ اس معاہدے کی اہمیت کے پیش نظر دونوں اداروں اور جاز ورلڈ کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔معاہدے کی تکمیل کے بعد اپنا بینک کے صارفین ایک بڑے اور مالی طور پر مستحکم ادارے کا حصہ بن جائیں گے۔ اس دوران انہیں اپنے اکاؤنٹس اور بینکاری خدمات تک بلا تعطل رسائی حاصل رہے گی۔ صارفین موبی لنک بینک کے وسیع تر ملک گیر نیٹ ورک اور اسلامی بینکاری سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے، جبکہ انہیں جازکیش کے ذریعے تشکیل پانے والے وسیع ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے نظام تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ اس طرح صارفین کے لیے زیادہ محفوظ، آسان اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ بینکاری تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔معاہدے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے جاز ورلڈ کے سی ای او اور موبی لنک بینک کے چیئرمین، عامر ابراہیم نے کہا، ”ہم پاکستان میں مالیاتی خدمات کے ایک جامع نظام کی تشکیل کیلئے بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔ اس میں ادائیگیوں کے شعبے میں جاز کیش کا وسیع نیٹ ورک، اور جاز شور انشورنس(JazzSure Insurance) (سابقہ ٹی پی ایل انشورنس) اور ‘فکر فری’کی جدید انشورنس سہولیات شامل ہیں، جو ایک ایسی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں جہاں انشورنس خریدنے کی شرح اب بھی بہت کم ہے۔ اب موبی لنک بینک کے ذریعے ہم زراعت اور چھوٹے کاروباری اداروں کو بینکاری سہولیات تک رسائی دے رہے ہیں۔ان میں سے ہر شعبہ دوسرے کی تکمیل کرتا ہے، اور یہ سب مل کر ایک ایسے پاکستان کی تشکیل کر رہے ہیں جہاں ہر شہری کو، خواہ وہ کہیں بھی رہتا ہو یا کسی بھی روزگار سے وابستہ ہو، ترقی کے لیے درکار مالیاتی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔”خریداری معاہدے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر، موبی لنک بینک، حارث محمود چوہدری نے کہا،”موبی لنک بینک نے وقت کے ساتھ مضبوط ڈیجیٹل صلاحیتیں حاصل کی ہیں، اپنی خدمات کو وسعت دی ہے اور صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ موبی لنک بینک صارفین کی اہمیت کو سب سے مقدم رکھتا ہے، اس لیے ہماری توجہ ‘اپنا بینک’ کے حصول کے دوران بھی اپنا بینک کے صارفین کیلئے خدمات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے انہیں ایک وسیع اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ادارے کا حصہ بنانے پر ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے دونوں اداروں کے مختلف شعبے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔”اپنا بینک کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نازش علی کا کہنا تھا، ”یہ معاہدہ اپنا بینک کے لیے ایک اہم نئے دور کا آغاز ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ موبی لنک بینک کا حصہ بننے سے ہمارے صارفین کو وسیع تر صلاحیتوں، مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور متنوع مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس عمل کے دوران ہماری ترجیح یہ ہے کہ اپنے صارفین، ڈیپازٹرز، ملازمین اور دیگر متعلقہ فریقین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے، اور خدمات کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔”
بریکنگ نیوز
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
