Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
    • آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (این این آئی) پنجاب میں میڈیکل اور ہیلتھ ٹرینیز کی تربیتی نگرانی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف کرادیاگیاہے۔صوبائی وزیر   صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ”پرائم” کا افتتاح کیا۔تقریب میں سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، وی سی یو ایچ ایس میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر اور پروفیسر احسن وحید راٹھور نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر زہرہ خانم اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر اصغر نقی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔وائس آف راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل امین، پرنسپل جنرل ہسپتال و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر جودت سلیم، پروفیسر وارث فاروقہ، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ پروفیسر عائشہ ہمایوں نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر آصف نوید نے ای پورٹل کے حوالے سے بریفنگ دی۔”پرائم پورٹل” کے تحت میڈیسن، ڈینٹسٹری، نرسنگ، فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ کی تعلیم و تربیت ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہوگی۔ اب ڈگریوں کے ساتھ ہیلتھ ٹرینیز کی عملی صلاحیتوں اور کلینیکل تجربے کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔دستی لاگ بکس ختم، تربیت کی ہر سرگرمی کا الیکٹرانک ریکارڈ محفوظ ہوگا۔ٹرینیز کی عملی مہارت، تحقیقی پیش رفت اور اساتذہ کی کارکردگی کی ڈیجیٹل نگرانی ہوگی۔ہر تربیتی ادارے کا الگ ڈیش بورڈ، مجموعی نگرانی یو ایچ ایس کرے گی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ شعبہ صحت میں بہتری لانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔معیاری علاج کے لیے جدید ہسپتالوں کے ساتھ تربیت یافتہ طبی افرادی قوت بھی ضروری ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں سب سے زیادہ عزت پروفیشنلز کو دی گئی۔صوبائی وزیرصحت نے یو ایچ ایس کو ایک مؤثر ڈیجیٹل مانیٹرنگ پلیٹ فارم بنانے پر مبارکباد پیش ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ بہت اہم ہے، امید ہے اس پورٹل سے اس میں بہت بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز، فیکلٹی ممبران، اور اس پروجیکٹ کو ممکن بنانے کے لیے سخت محنت کرنے والے ہر فرد کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔طبی تعلیم کا مقصد صرف ڈگریاں دینا یا ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ اصل ہدف ایسے ماہر طبی پیشہ ور تیار کرنا ہے جو درست طبی فیصلے کر سکیں، طبی طریقہ کار انجام دے سکیں، اور مریضوں کو معیاری علاج فراہم کر سکیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تقریباً دو سو تیس (230) اداروں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تربیت کی نگرانی کرتی ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ اتنے بڑے نظام کو چلانے کے لیے مناسب مانیٹرنگ، درست ڈیٹا، اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باقاعدہ جائزے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پروگرام سپروائزرز کو کارکردگی کی نگرانی کرنے، خامیوں کی بروقت نشاندہی کرنے، اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب صوبے بھر میں نئے میڈیکل کالجز اور اسپتالوں کے قیام کے ذریعے صحت کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)کے تعاون سے، محکمے نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستوں میں بھی سات سو (700) سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔ تاہم، جدید سہولیات کو اچھی طرح سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں، نرسوں، اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کی مدد حاصل ہونی چاہئے۔اس پروگرام کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات تربیت میں خامیوں کی نشاندہی کرنے اور بہتر، شواہد پر مبنی فیصلوں کی حمایت کرنے میں مدد کرے گی۔مستقبل میں، اس نظام کو ایم بی بی ایس ، ڈینٹسٹری، نرسنگ، فارمیسی، اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز تک بھی وسعت دی جا سکتی ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 33 اداروں کے 3,300 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز شامل ہوں گے۔1,100 سپروائزرز بھی اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گے۔میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابرنے کہاکہ دوسرے مرحلے میں 60 میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے 33,875 طلبہ شامل ہوں گے۔تیسرے مرحلے میں نرسنگ، فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ کے 31,734 طلبہ شامل ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان

      وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ

      سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.