اسلام آباد(آئی این پی ) اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس آج 15اور 16نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی صدارت کریں گے، ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی سطح کے وفود اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں ای سی او کی سرگرمیوں، پروگرامز اور ذیلی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان 2026-27 کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا چیئرمین ہے، پاکستان کی سربراہی کا موضوع علاقائی تعاون کی بحالی، مضبوط اور مستحکم ای سی او ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی صدارت میں علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، علاقائی شراکت داری، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جائے گا، ای سی او کو علاقائی تعاون، مکالمے اور اقتصادی اشتراک کے مثر پلیٹ فارم کے طور پر فعال بنانے پر توجہ ہوگی۔پاکستان کو علاقائی رابطوں کا مرکز اور تجارتی و لاجسٹک سپلائی چینز کا اہم محور بنانے کی کوشش کی جائے گی، علاقائی تجارت کے فروغ اور خطے کی معاشی صلاحیت سے بھرپور استفادے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، ای سی او رکن ممالک کے عوام کی زندگیوں میں علاقائی تعاون کے ثمرات پہنچانا پاکستان کی سربراہی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔
اجلاس
بریکنگ نیوز
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
