Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
    • آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کوئی زلزلہ نہیں آنے والا ، نہ کوئی تبدیلی ممکن ہے : رانا ثنا اللہ

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ کوئی زلزلہ نہیں آنے والانہ ہی کوئی تبدیلی ممکن ہے ، سیاسی وعسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ ہم جیسے لوگ باتیں کرتے ہیں تو لگتا ہے شاید ماضی کی طرح زلزلہ آنیوالاہے، لیکن کوئی زلزلہ نہیں آنے والا اور نہ ہی کسی تبدیلی کا امکان ہے، معاملات ایسے ہاتھوں میں ہے کہ اسی طرح سکون سے چلے گا،راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، سیاسی محاذ پر وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری محاذ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر قیادت کر رہے ہیں۔ اس سوا ل پر کہ کیا محسن نقوی جوبات کرتے ہیں ان کی اصل اتھارٹی اسٹیبلشمنٹ ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اصل اتھارٹی تو وہی ہے لیکن ہماری لیگ اتھارٹی وزیراعظم شہباز شریف ہیں ۔ سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ ہر شخص کی اپنی پوزیشن ہوتی ہے اور حرفِ آخر اسی کا ہوتا ہے جس کے پاس اتھارٹی ہو، اسٹیبلشمنٹ میں عدلیہ، بیوروکریسی اور دیگر ادارے شامل ہیں، ہماری لیگ اتھارٹی وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کو اللہ نے عزت دی ہے، پاکستان خطے میں سکیورٹی پرووائیڈر بن کر ابھرا ہے، دفاعی معاہدے ہو رہے ہیں اور دنیا پاکستان کو امن کے پاسبان کے طور پر دیکھ رہی ہے۔محسن نقوی کے بیانات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محسن نقوی کوئی بات کریں تو اسے اسٹیبلشمنٹ کی سوچ سمجھا جاتا ہے، اکنامک فورم میں نئے صوبوں سے متعلق ان کی بعض باتوں پر تحفظات تھے، لیکن گزشتہ روز انہوں نے جو بات کی کہ سیاسی جماعتوں کی اہمیت ہے اور صوبے عوام اور سیاسی اتفاق رائے سے بنیں گے، اس کے بعد کوئی گلہ باقی نہیں رہتا۔ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں یا ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا، پارلیمانی کمیٹیاں بنیں گی اور بحث کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا، اگر سندھ کے عوام تقسیم چاہیں گے تو ناصر شاہ سمیت تمام نمائندے عوامی رائے مانیں گے۔ تاہم ان کے نزدیک رواں سال کے اختتام تک ریفرنڈم ہوتا نظر نہیں آ رہا۔مشیر وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف بعض وزرا کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور ان کی آبزرویشن کافی سخت ہوتی ہے۔ بالخصوص وہ وزارتیں جن کا تعلق براہ راست عوامی ریلیف اور معاشی بہتری سے ہے، وہاں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کارکردگی بہتر چاہتے ہیں لیکن فی الحال کسی وزیر کو تبدیل کرنے کی سوچ نہیں رکھتے۔
    رانا ثناء اللہ

    Khabrain News

      Keep Reading

      اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان

      وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ

      سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.