اسلام آباد (پ ،ر)وفاقی دارالحکومت پنڈوریاں اسلام آباد کے مختلف پرچون بازاروں اور اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کی شکایات شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ضلعی
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے برعکس دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔مارکیٹ سروے کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور نواحی علاقوں میں روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پرچون مارکیٹ میں پیاز 220 روپے، ٹماٹر 230 روپے، لہسن 460 روپے اور ادرک 420 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح شملہ مرچ 350 روپے، مٹر 300 روپے اور بھنڈی 220 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔دیگر سبزیوں میں بند گوبھی 180 روپے، پھول گوبھی 150 روپے جبکہ کھیرا اور گاجر 130 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب موسمی سبزیوں میں آلو 70 روپے، مولی 60 روپے اور ساگ 50 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔سرکاری نرخ نامے اور مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمتوں کے درمیان اس نمایاں فرق پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی کے باعث ناجائز منافع خور بے لگام ہو چکے ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
- اٹک :ڈی پی اوکیپٹن علی بن طارق ،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کر رہے ہیں ۔
