Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاناما کی فضائی کمپنی کوپا ایئرلائنز کا بوئنگ 737 مسافر بردار اور امریکی کارگو کمپنی یو پی ایس کے بوئنگ طیارے میں تصادم کا منظر
    • نیا سال نیا نظام نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا زیادہ دیر نہیں لگے گی خواجہ آصف
    • ٹرمپ پر ایرانی ڈرون حملے کا خدشہ سیکورٹی سخت عوامی مصروفیات منسوخ
    • حکومتی امداد محدود عارضی مستحق افراد تک ہونی چاہیے پٹرول سبسڈی ختم کی جائے آئی ایم ایف
    • پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ
    • پاکستان کا قائدانہ کردار دنیا معترف وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیات قرار
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیا سال نیا نظام نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا زیادہ دیر نہیں لگے گی خواجہ آصف

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور، اسلام آباد، کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا ہے، نئے صوبوں پر اتفاق رائے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔انہوں نے نئے سال میں نئے نظام کا بھی عندیہ دیا۔ ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامی ، جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مصطفی کمال نے بھی دسمبر کو اہم مہینہ قرار دیدیا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا ہے، نئے صوبوں پر اتفاق رائے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اتفاق رائے کے بعد سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوگا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام سے کسی کی سیاست کو خطرہ نہیں، بلکہ یہ پاکستان کے لیے خوش آئند پیش رفت ہوگی۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر بات کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے کبھی نہیں کہا، جبکہ نئے انتظامی یونٹس یا صوبے بنانے کا طریقہ کار بھی انہیں معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نئے صوبوں کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، اگر وہ اس معاملے پر راضی ہوجائیں تو ان کے لیے بھی سیاسی مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، سیاست ممکنات کا نام ہے، تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ کوئی حل نکل آئے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں تمام خدشات اتفاق رائے میں تبدیل ہوجائیں گے، جبکہ نئے سال میں نیا نظام بھی آسکتا ہے۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل لی گئیں، وفاقی دارالحکومت کی جغرافیائی حدود میں توسیع کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے نیا انتظامی ماڈل متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کو خصوصی سٹیٹس یا مثالی انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز ہے۔مجوزہ منصوبے کے تحت اسلام آباد کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا جب کہ انتظامی یونٹ کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 تک رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ منصوبے میں وفاقی دارالحکومت کی جغرافیائی حدود میں توسیع بھی شامل ہے، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے حلقہ این اے 51 کے علاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے، مجوزہ انتظامی ماڈل اور حدود میں تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیرصحت اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہاہے کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا اور دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے۔ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ مہاجروں کو اپنے دل بڑے کرنا ہوں گے، تمام مذاہب اور زبانیں بولنے والوں کو گلے لگانا ہماری ذمہ داری ہے۔اندرون سندھ سمیت پاکستان بھر کے مظلوم نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے کراچی والوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی ترجیحات اور عوام کے بنیادی مسائل کا حل ایک ہی پیج پر آگئے ہیں،نئے صوبوں کے مخالفین اس شہر اورصوبے کی لسانی اکائیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،اگرکوئی مہاجروں یا ان کے رہنماں کے خلاف بدزبانی کرتا ہے تب بھی ہمیں کسی قوم کو برا نہیں کہنا چاہیے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سندھی قوم پرست سندھی قوم کے بھی دشمن ہیں، ورنہ سندھ کی کسی ایک یونین کونسل کی حالت بہتر ہوتی۔ ہمارے شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کو دفن کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمران کراچی کے ساڑھے تین کروڑ شہریوں سے ٹیکس وصول کرتے ہیں لیکن مردم شماری میں انہیں درست گننے سے ڈرتے ہیں، ڈالے گئے ووٹوں کا 20 فیصد حاصل کرنے والی پیپلزپارٹی پورے سندھ کی نمائندہ نہیں ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا فارمولا اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،پاکستان کی ترقی اور بقا اب اسی فارمولے میں مضمر ہے، اجارہ داری اور موروثی سیاست نے نظام کو مفلوج کر رکھا ہے،پانی کے منصوبوں سمیت ہر شعبے میں محض تجربات کیے جا رہے ہیں۔ گلشنِ اقبال بلاک 10 میں گلشن ریزیڈنٹس کمیٹی کے زیرِ اہتمام ریحان سوسائٹی میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملک و صوبے کی ترقی صرف اور صرف ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کو انتظامی بنیادوں پر خود مختار کرنے اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے آنے والی اس تجویز کی ہمیں عوامی ریفرنڈم کے ذریعے بھرپور حمایت کرنی ہوگی اور شارعِ فیصل پر فیملیز سمیت جمع ہو کر اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ پاکستان کی ترقی اور بقا اب اسی فارمولے میں مضمر ہے۔انہوں نے سندھ کے تمام شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے نہ صرف کراچی بلکہ لاڑکانہ، دادو، ٹنڈو محمد آدم، نوابشاہ، سکھر اور حیدرآباد سمیت سندھ کے ہر ضلع کے باسیوں کو یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔
    خواجہ آصف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاناما کی فضائی کمپنی کوپا ایئرلائنز کا بوئنگ 737 مسافر بردار اور امریکی کارگو کمپنی یو پی ایس کے بوئنگ طیارے میں تصادم کا منظر

      ٹرمپ پر ایرانی ڈرون حملے کا خدشہ سیکورٹی سخت عوامی مصروفیات منسوخ

      پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.