راولپنڈی(آئی این پی )نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلی سول و عسکری حکام اور شہدا کے اہلِ خانہ بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان نے 14 نومبر کو ضلع نوشکی کے قریب جامِ شہادت نوش کیا۔پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہدا کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، شہدا کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی باعثِ فخر ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
نماز جنازہ
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ جوڈیشل افسران کے پہلے بیج کا گروپ فوٹو۔
- نوشکی میں شہید میجر ‘ حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
- چیف جسٹس کی چین کے تربیتی دورے کیلئے منتخب 25 بہترین کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران سے ملاقات
- شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا
- ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونیوالے نامعلوم فوجیوں کا اجتماعی جنازہ’ ایرانی صدر سمیت ہزاروں افراد شریک
- شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رواں ہفتے بھارت کا دورہ کرینگے، اہم تقریبات میں شرکت متوقع
- خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
- یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- ترکیہ سے ڈی پورٹ 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج
- پیرس: فرانس میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں
- خیبر پختونخوا میں غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں تیز
- فرانس مہنگائی کیخلاف عوامی لاوا پھٹ پڑا پولیس سے جھڑپیں 121 افراد گرفتار
- خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
- وزیراعظم شہبازشریف’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و دیگر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔
- پاکستان کا کشمیری فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی خوش ائند مریم نواز
- لاہور ہائیکورٹ’ بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4سال پرانی درخواست 18نومبرکو سماعت کیلئے مقرر
- سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا
- پنجاب کی ترقی دیکھ کر مخالفین کے اعصاب پر مریم نواز سوار ہیں: عظمیٰ بخاری
