واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکا میں فضائی سفر کا بحران برقرار ہے ، فضائی حدود کھلی ہونے اور پروازوں کی روانگی بحال ہونے کے باوجود ائیرلائنز اپنا معمول کا شیڈول بحال نہ کر سکیں۔ ڈیلاس، ہیوسٹن، شکاگو، اٹلانٹا اور نیویارک سمیت بڑے ا
ئیرپورٹس پر ہزاروں مسافر اپنی منزلوں تک پہنچنے کے منتظر رہے جبکہ امریکی وزیرٹرانسپورٹ کے استعفے کامطالبہ زور پکڑگیا ہے ۔فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا آنے والی اور یہاں سے روانہ ہونے والی 6ہزار 228 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 7ہزار 542تاخیر کا شکار رہیں، یہ تعداد فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ برائن بیڈفورڈ کی صبح کی پیش گوئی سے بھی زیادہ ہے، انہوں نے آج کی 41ہزار طے شدہ پروازوں میں سے 4سے 5ہزار کی منسوخی کا اندازہ لگایا تھا۔ دنیا بھر میں 6ہزار 843پروازیں منسوخ اور 19ہزار 927تاخیر کا شکار ہوئیں، جن میں بڑی تعداد امریکی پروازوں سے منسلک ہے۔اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن ائیرپورٹ پر، جو ڈیلٹا کا بڑا مرکز ہے، دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک 479 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ٹیکساس میں ڈیلاس فورٹ ورتھ ائیرپورٹ پر صبح 9 بجے تک تقریبا 300 پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں، کئی مسافروں نے رات ائیرپورٹ پر گزاری، اور سب سے زیادہ مشکلات ان مسافروں کو پیش آئیں جنہیں ڈیلاس سے آگے کی پروازیں لینی تھیں۔ ہیوسٹن کے جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ائیرپورٹ پر شام تک 310 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ہابی ائیرپورٹ پر بھی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ جاری رہا۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق فضائی حدود کھلی ہیں اور روانگیاں محفوظ طریقے سے جاری ہیں، تاہم مسافروں کو مزید منسوخیوں اور تاخیر کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس بحران کی وجہ پرانی تانبے کی مواصلاتی تاروں کو تبدیل کرنے کے دوران پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو قرار دیا ہے۔امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے بتایا کہ چار گھنٹے تک جاری رہنے والا گرائونڈ سٹاپ اس وقت نافذ کیا گیا جب ایک پرانی تانبے کی تار کو تیز رفتار فائبر آپٹک لائن سے تبدیل کرنے کے دوران فضائی مواصلاتی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی۔دوسری جانب فلائٹ آپریشن بحران پرامریکی وزیرٹرانسپورٹ کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑگیا۔
فضائی آپریشن
بریکنگ نیوز
- برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
- امریکہ میں فضائی بحران برقرار 6 ہزار پروازیں منسوخ ساڑھے 7 ہزار ریٹ
- بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو
- اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ جوڈیشل افسران کے پہلے بیج کا گروپ فوٹو۔
- نوشکی میں شہید میجر ‘ حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
- چیف جسٹس کی چین کے تربیتی دورے کیلئے منتخب 25 بہترین کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران سے ملاقات
- شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا
- ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونیوالے نامعلوم فوجیوں کا اجتماعی جنازہ’ ایرانی صدر سمیت ہزاروں افراد شریک
- شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رواں ہفتے بھارت کا دورہ کرینگے، اہم تقریبات میں شرکت متوقع
- خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
- یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- ترکیہ سے ڈی پورٹ 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج
- پیرس: فرانس میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں
- خیبر پختونخوا میں غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں تیز
- فرانس مہنگائی کیخلاف عوامی لاوا پھٹ پڑا پولیس سے جھڑپیں 121 افراد گرفتار
- خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
- وزیراعظم شہبازشریف’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و دیگر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔
- پاکستان کا کشمیری فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
