اسلا م آباد(آئی این پی )نیشنل ڈیجیٹل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب آن لائن دستیاب ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے قومی پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے مقرر کردہ مراکز سے ٹیسٹ کروانے والے افراد اب نادرا کی ویب سائٹ کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی نیگیٹو سرٹیفکیٹ، ہیپاٹائٹس سی نیگیٹو کی تصدیق (PCR Confirmation) اور علاج مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اتھارٹی کے مطابق پہلی بار سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس 100 روپے ہے جبکہ دوبارہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوئی فیس نہیں، سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
