کراچی (آئی این پی )کراچی میں واٹر پمپ پل اترتے ہوئے مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہو
نے کے باعث بے قابو ٹرک پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں واٹر پمپ کی جانب جانے والی پانچ گاڑیوں کو شدید نوعیت کا نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے گاڑیوں میں بیٹھے تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک کے کلینر شاہ پیر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک سمیت کلینر کو تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کے مالک نے حادثے میں متاثر ہونے والی شہریوں کی گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ فرار ڈرائیور کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت واجد شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے۔ حادثے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب پولیس کی سموگ’ فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری’ رواں سال 1766 مقدمات درج’1241ملزمان گرفتار
- پنجاب پولیس کی سموگ’فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری
- کراچی: واٹر پمپ پل پر ٹرک کے بریک فیل، پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ڈرائیور فرار
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ڈسٹرکٹ سنٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- فیصل آباد:ڈکیتی،چوری اور چھینا جھپٹی کی نان سٹاپ 51 وارداتیں
- کوئٹہ:بلدیہ ورکرز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کو گرانے کے بعد ملبہ کی صفائی کررہے ہیں۔
- فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- گجرات،ہیڈ کلرک آفس میں ملزم زبیر25 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
- کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد
- کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف
- بخشی خانے کرپشن کا گڑھ عملہ کی مٹھی گرم قیدیوں کی من مانیاں
- وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں۔
- ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے فضا انتہائی آلودہ تدراک کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حکومتی دعوے ٹھس
- کراچی،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی’2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
- حالات سے دلبرداشتہ سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی
- اسلام آباد:گورنر کے پی کے مشیر برائے کامرس و انڈسٹری ڈاکٹر محمد ارشاد دوسری پاکستان جیمز ومعدنیات فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں۔
- لاہور: 13سالہ کمسن بچی کو مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
