اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔وفاقی دارالحکومت میں شہباز شریف سے اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی تعاون، معاشی انضمام، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفود ای سی او وزرا کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔انہوں نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ای سی او وزرا کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کے بنیادی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، روابط کے فروغ اور معاشی انضمام کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم کا ای سی او وزرا کونسل کے 30ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے اسلام آباد اعلامیے اور 2026 سے 2035 تک معاشی تعاون کے لیے طے شدہ اسٹریٹجک اہداف کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اقدامات تنظیم کو مزید مستحکم کرنے اور خطے کی مشترکہ ترجیحات کے حصول کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔انہوں نے 2026 سے 2027 تک ای سی او کی صدارت پاکستان کو ملنے کا ذکر کرتے ہوئے اس مدت کے لیے طے کردہ موضوع مضبوط اور مستحکم ای سی او کے لیے علاقائی تعاون کی بحالی کو اجاگر کیا اور زور دیا کہ تنظیم کے مشترکہ وژن کو ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ علاقائی تعاون کے ثمرات رکن ممالک کے عوام تک پہنچ سکیں۔شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ اور راہداریوں کے ذریعے روابط، توانائی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ای سی او کے تحت پہلے سے موجود معاہدوں پر مثر عملدرآمد اور ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا علاقائی معاشی تعاون کی رفتار تیز کرنے کے لیے ضروری ہے۔پاکستان کے اہم جغرافیائی محل وقوع کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سڑکوں، ریلوے اور دیگر ذرائع نقل و حمل پر مشتمل راہداریوں کے ذریعے علاقائی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ان راہداریوں میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے رابطے بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے بالخصوص خشکی میں گھرے ای سی او رکن ممالک کو علاقائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے مواقع میسر آسکتے ہیں۔ان کا علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی بنیادی راستہ ہیں، انہوں نے علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ای سی او کے تمام رکن ممالک کو دعوت دی کہ وہ 2027 کے لیے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی مرکز قرار دیے جانے کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران ای سی او کو مزید فعال اور مثر بنانے کے لیے تمام رکن ممالک اور تنظیم کے سیکرٹریٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔آخر میں وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان 2027 میں ای سی او وزرا کونسل کے آئندہ اجلاس اور ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وفود کا خیرمقدم کرے گا، انہوں نے علاقائی تعاون، معاشی روابط اور مشترکہ ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بریکنگ نیوز
- اسحاق ڈار عباس عراقچی سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کاای سی اووفد کے سربراہان اور وزراء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان قطر کی ایرانی جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کی حمایت ای سی او وزارتی اجلاس کا اعلامیہ
- قومی مینزکراٹے چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی
- فیصل آباد:تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
- لاہور:موٹرسائیکل سوار شہری مارکیٹ سے سائیکل خرید کر لے جارہا ہے۔
- امریکا کی یورپ کے نئے دفاعی نظام میں روس کو شامل کرنیکی تجویز
- پنجاب پولیس کی سموگ’ فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری’ رواں سال 1766 مقدمات درج’1241ملزمان گرفتار
- پنجاب پولیس کی سموگ’فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری
- کراچی: واٹر پمپ پل پر ٹرک کے بریک فیل، پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ڈرائیور فرار
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ڈسٹرکٹ سنٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔
- بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
- فیصل آباد:ڈکیتی،چوری اور چھینا جھپٹی کی نان سٹاپ 51 وارداتیں
- کوئٹہ:بلدیہ ورکرز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کو گرانے کے بعد ملبہ کی صفائی کررہے ہیں۔
- فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- گجرات،ہیڈ کلرک آفس میں ملزم زبیر25 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
- کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد
- کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف
