(بیورورپورٹ) ملتان سے شادی میں شرکت کے بعد عارف والہ جانے والی کوسٹر اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی،بورے والا کے نواحی علاقے 156/ای بی کے قریب عارف والا روڈ پر مسافر کوسٹر اور آئل ٹینکر کے درمیان آمنے سامنے خوفناک تصادم ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے افسوس کا اظہار کیا جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کے لئے صحت کی دعا کی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق کوسٹر نمبر CAYـ8632 ملتان سے پاکپتن جا رہی تھی جبکہ آئل ٹینکر نمبر TUBـ926 عارف والا سے بورے والا کی جانب آ رہا تھا کہ 156/ای بی کے قریب دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے تقریباً 25 افراد شامل تھے جو ملتان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے اسوقت تک جنکی شناخت ہوسکی ان میں 8 جاں بحق افراد کے ناموں میں 35 سالہ امین ولد محمد سلیم سکنہ 207 ای بی اور 62 سالہ لطیف ولد شاہ محمد سکنہ 57 ای بی، 50 سالہ غلام مصطفیٰ ولد نیک محمد سکنہ موتی کوٹ، ان کی 8 سالہ بیٹی مناہل، 35 سالہ محمد عمران ولد لقمان سکنہ گرین ٹاؤن عارفوالا، 30 سالہ شکیلہ زوجہ شکیل، ان کی 7 ماہ کی بیٹی عنایہ سکنہ لطیف آباد عارفوالا، ایک نامعلوم شخص، 35 سالہ آمین ولد محمد سلیم سکنہ 207 ای بی اور 62 سالہ لطیف ولد شاہ محمد سکنہ 57 ای بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں واجد، نمان، مسعود الحسن، سلیم محمد امین، عابدہ پروین، فرید، محمد رشید، محسن علی، علی شاہ، غلام مصطفی سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے شدید زخمیوں میں سے بعض کو طبی امداد کے لیے ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
بریکنگ نیوز
- پاک ایران قریبی تعاون امن کے لیے نا گریز فیلڈ مارشل
- سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے
- صدر محمد نجیب ، جسٹس رضا علی خان سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
- پشاور ہائیکورٹ ایمرجنسی فوج بلانے تھری ایم پی او کے مقدمات نہیں سن سکتی وفاقی آئینی عدالت
- سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا ہے:خواجہ آ صف
- کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بانی پی ٹی آئی کو علاج کا حق ہے: پلوشہ خان
- حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں میں 8 دسمبر تک توسیع
- خدیجہ شاہ کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پٹرول مزید 3 روپے لٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- خیبر پختونخوا فتن الخوارج کے ٥ دہشت گرد جہنم واصل
- چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے اطالیہ کے سیکرٹری جنرل آف فارن افیئرز ریکارڈو گواری ملاقات کر رہے ہیں۔
- 190 ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی
- موٹر سائیکل سوار کو روکنے پر ہلاکت کیس ٹریفک اہلکار کی عبوری ضمانت مسترد
- سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بریت درخواست پر دلائل طلب
- صنعا پر فضائی حملے میں 9 افراد زخمی : حوثیوں کا دعویٰ
- شاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف سپیشل پراسیکیوٹر سے 24 نومبرکو دلائل طلب
- 2018ء میں سکیورٹی واپس لینے کے معاملے میں محسن نقوی کی کیس واپس لینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
