لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 2018ء میں سکیورٹی واپس لینے کے معاملہ میں وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی کیس واپس لینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کیس واپس لینے کی اجازت سے دیگر کیسوں میں پرابلم ہوسکتی ہے، اس طرح درخواست بحال کرکے کیس واپس لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سکیورٹی کی فراہمی کا دائر کیس واپس لینے کیلئے بائیو میٹرک کرائے بغیر درخواست دائر کی، بائیو میٹرک وکالت نامہ پیش نہ کرنے پر درخواست بوجہ عدم پیروی مسترد کر دی گئی، وکیل محسن نقوی نے موقف اپنایا کہ درخواست بحال کرکے کیس واپس لینے کی اجازت دی جائے، اب درخواست گزار کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے سکیورٹی مل چکی ہے۔
2018ء میں سکیورٹی واپس لینے کے معاملے میں محسن نقوی کی کیس واپس لینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

