لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اسپیشل پراسیکیوٹر سے 24 نومبر کو دلائل طلب کر لئے، حکومت پنجاب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مغلپورہ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی سمیت 20 افراد کو بری کر دیا گیا تھا، حکومت پنجاب نے کیس کے لیے ایڈووکیٹ منیر احمد بھٹی کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے، اسپیشل پراسیکیوٹر کو کیس کی فائل موصول نہیں ہوسکی۔
شاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف سپیشل پراسیکیوٹر سے 24 نومبرکو دلائل طلب

