لاہور (کورٹ رپورٹر) سپیشل سینٹرل کورٹ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں
پرویزالٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے، عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جبکہ پرویزالٰہی کی بہو زارا الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے، عدالت نے پرویزالٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بریت درخواست پر دلائل طلب

