اسلا م آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیر دفا ع و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی
جانب سے ملک کی اعلی عدلیہ کے نام لکھے گئے کھلے خط کو مکافات عمل قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والے آج خود طبی سہولیات کی دہائی دے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جانی اپنے بیان میں عمران خان کیلئے صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے ماضی کے طرزِ عمل پر شدید تنقید کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ مکافاتِ عمل بھی کیا چیز ہے، وقت کا پہیہ گھوم کر اسی دہلیز پر آ کھڑا ہوا ہے اور کل تک جیل میں قید مخالفین کی بیماریوں پر طنز کرنے اور سختیوں کے دعوے کرنے والوں کو آج اپنی تقریریں ضرور یاد آتی ہوں گی۔انہوں نے اپنا ذاتی واقعہ بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ قید کے دوران جب جناح ہسپتال میں ان کا ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا، تو عمران خان نے اس کی تصدیق اور ویڈیو بنانے کیلئے مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگائی تھی تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آپریشن واقعی ہو رہا ہے یا کوئی ڈرامہ ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو دوسروں کی بیماریوں کا تمسخر اڑانے پر اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔
خواجہ آصف
مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا ہے:خواجہ آ صف

