لاہور(سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں محض 98 رنز پر آٹ کردیا، جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا کر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اذان اویس 47 اور ثاقب خان 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کے 98 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز اذان اویس اور طیب عارف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 80 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد طیب عارف 82 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ انہیں بی کے جی مینڈس نے اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر کیچ آٹ کیا۔پاکستان کی دوسری وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری، جب محمد طحہ 29 گیندوں پر 8 رنز بنا کر دھننجایا ڈی سلوا کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔کپتان بابر اعظم نے کریز پر آکر 9 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 چوکوں کی مدد سے 8 رنز بنائے، تاہم وہ لہرو کمار کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کی وکٹ 118 کے مجموعی اسکور پر گری۔پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 37.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں اور اسے سری لنکا پر 23 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔اذان اویس 96 گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر ناٹ آٹ ہیں، جبکہ ثاقب خان 8 گیندوں پر 2 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اب تک اضافی رنز میں 4 بائی اور 6 لیگ بائی شامل ہیں، جبکہ ٹیم کا مجموعی رن ریٹ 3.24 رہاپاکستان نے آخری 10 اوورز میں 32 رنز بنائے اور اس دوران 2 وکٹیں گنوائیں۔ اس عرصے میں ٹیم کا رن ریٹ 3.20 رہا۔پاکستان کی جانب سے ابھی سعود شکیل، سلمان آغا، غازی غوری، عامر جمال، رضااللہ اور محمد عباس نے بیٹنگ کرنا باقی ہے۔
سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے

