راولپنڈی (آئی این پی ) حنا جاوید قتل کیس میں 86 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہ ہو سکا،جس پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن برانچ نے فوری چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیل کے مطابق ہائی پروفائل حنا جاوید قتل کیس میں مقررہ قانونی مدت گزرنے کے باوجود راولپنڈی پولیس عدالت میں چالان پیش کرنے میں ناکام رہی۔جس پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن برانچ نے سی پی او راولپنڈی کو خط ارسال کرتے ہوئے فوری چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔پراسیکیوشن برانچ کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں سی پی او، ایس ایس پی اور ایس ایچ او سول لائن کو فوری طور پر عدالت میں چالان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق پولیس 14 روز میں چالان پیش کرنے کی پابند ہے، تاہم 86 روز گزرنے کے بعد بھی اس اہم قتل کیس کا چالان پیش نہیں کیا جا سکا۔واضح رہے کہ اس کیس میں پولیس کی اعلی سطح کی تحقیقاتی ٹیم نے گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے جو فلیٹ میں موجود سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا، جبکہ مقتولہ کا شوہر اپنے والد کے ساتھ اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر رہتا تھا۔اس وقت مقتولہ کا شوہر ملزم فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ملزم ذیشان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جبکہ مقتولہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ پولیس تفتیش پر بار بار عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- نئے صوبوں پر بحث شروع ‘ راستہ بھی آگے نظر آتا جائے گا: مصدق ملک
- حنا جاوید قتل کیس ، 86 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہ ہو سکا
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- پاک ایران قریبی تعاون امن کے لیے نا گریز فیلڈ مارشل
- سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے
- صدر محمد نجیب ، جسٹس رضا علی خان سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
- پشاور ہائیکورٹ ایمرجنسی فوج بلانے تھری ایم پی او کے مقدمات نہیں سن سکتی وفاقی آئینی عدالت
- سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا ہے:خواجہ آ صف
- کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بانی پی ٹی آئی کو علاج کا حق ہے: پلوشہ خان
- حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں میں 8 دسمبر تک توسیع
- خدیجہ شاہ کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پٹرول مزید 3 روپے لٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- خیبر پختونخوا فتن الخوارج کے ٥ دہشت گرد جہنم واصل
- چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے اطالیہ کے سیکرٹری جنرل آف فارن افیئرز ریکارڈو گواری ملاقات کر رہے ہیں۔
- 190 ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی
