واشنگٹن (آئی این پی) فارنزک امور کے ماہر ڈاکٹر مائیکل فری مین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں کمسنوں کی جنسی اسمگلنگ کے الزامات کا شکار جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا۔جیفری ایپسٹین کے بھائی مارک ایپسٹین نے فارنزک امور کے ماہر ڈاکٹر مائیکل فری مین کی خدمات حاصل کی ہیں اور مائیکل فری مین گزشتہ ایک برس سے جیفری ایپسٹین کی پوسٹ مارٹم رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فری مین کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم تصاویر دیکھتے ہی انہیں احساس ہوگیا تھا کہ جیفری ایپسٹین کی گردن پر جو نشان ہے وہ پھندے کا نہیں ہے، نشانات سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے قتل کے ارادے سے کسی نے جیفری ایپسٹین کا گلا زور سے گھونٹا ہو۔اس سے پہلے نیویارک سٹی آفس کے چیف میڈیکل ایگزمینر، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ جیفری ایپسٹین نے 2019ء میں اپنی جیل میں پھندا لگا کر خود کشی کی تھی۔ ملزم کی مانیٹرنگ کے لیے تعینات دو محافظ مبینہ طور پر سوگئے تھے اس لیے انہیں علم نہیں ہو سکا جبکہ ملزم کے کمرے کے باہر لگے کیمرے بھی اس وقت خراب تھے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور: قانون کا محافظ پولیس اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر جارہا ہے۔
- لاہور، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف، 44 افسران عہدوں سے فارغ
- ملک کے ہر مسئلے کی جڑ عوام کی رائے کا احترام نہ کرنا ہے: شاہد خاقان
- جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، اسے قتل کیا گیا تھا، فارنزک ماہر کا دعوی
- لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق شہری مہنگائی سے پریشان
- محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب میں مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آ گیا
- فریال تالپور’گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف داتا دربار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- آڈٹ پیروں کے حوالے سے اعتراضات لگتے ہیں بعد یہ دور کروائے جاتے ہیں،افسران کا موقف
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینی حکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- پنجاب میں جان بچانے والی 9 ادویات کے جعلی، غیرمعیاری ہونے کی تصدیق
- اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ گلوبل ڈائیلاگ تقریب سے بطور چیف گیسٹ خطاب کر رہے ہیں۔
- صوبائی لائیوسٹاک سیدعاشق حسین کرمانی کی زیرصدارت محکمہ کی کارکردگی کے حوالے اجلاس
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی ، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے، حافظ نعیم
- محکمہ آبپاشی کے اہم ترقیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن اجلاس کا انعقاد
- لاہور:چمبہ ہائوس کے سامنے ایک خانہ بدوش خاتون کی جانب سے تاروں کو آگ لگائی جارہی ہے جس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
- مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے لمز اور پنجاب حکومت کا معاہدہ
- ایمن اور منیب بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا
- گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا دربار، بی بی پاکدامن’ میاں میر مزار پر حاضری
- پاکستان میں ترقی، معاشی استحکام کا واحد پائیدار راستہ تعلیم ہے، محمد احمد خان
- ڈکیٹی چوری کی درجنوں وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیورات لو ٹ لئے گئے
