Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • واپڈا ہسپتال راولپنڈی کو ادویات فراہم کرنیوالے کیمسٹ کو 50 لاکھ روپے بل کی عدم ادائیگی
    • پنجاب حکومت کا پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ
    • آٹا، سبزیاں’ گیس عوام کی پہنچ سے باہر، حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام:فیصل ندیم
    • ملک بھر میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا امکان
    • متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین 359 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں’ سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق’ جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کامران انصاری’ڈائریکٹر لیگل مفتی عبدالحق’ممبر بورڈ اختیار ولی’ سردار تارا سنگھ’ستونت کور’ کرشن شرما’سردار اندرجیت سنگھ’ من میت کورمشال و دیگر بورڈ ممبران موجود ہیں۔
    • متروکہ وقف املاک بورڈ کی ذمہ داریوں میں ٹرسٹ املاک کی حفاظت اہم’ قمرالزمان
    • سی پی او گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی تعیناتیوںمیں ردوبدل’ترمیمی نوٹیفکیشن جاری
    • آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم قراردیدیا
    • فریال تالپور بلاول بھٹو کی جلد شادی کی خواہشمند
    • تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد کا اظہار تعزیت
    • لاہور: قانون کا محافظ پولیس اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر جارہا ہے۔
    • لاہور، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف، 44 افسران عہدوں سے فارغ
    • ملک کے ہر مسئلے کی جڑ عوام کی رائے کا احترام نہ کرنا ہے: شاہد خاقان
    • جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، اسے قتل کیا گیا تھا، فارنزک ماہر کا دعوی
    • لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق شہری مہنگائی سے پریشان
    • محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب میں مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آ گیا
    • فریال تالپور’گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف داتا دربار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • آڈٹ پیروں کے حوالے سے اعتراضات لگتے ہیں بعد یہ دور کروائے جاتے ہیں،افسران کا موقف
    • نئے تعلیمی سال کے لیے چینی حکومت کی سکالر شپ کا اعلان
    • پنجاب میں جان بچانے والی 9 ادویات کے جعلی، غیرمعیاری ہونے کی تصدیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب حکومت کا پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے مقدمات سے بری، ڈسچارج یا خارج ہونے والے شہریوں کو پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لئے قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں پولیس آرڈر(ترمیمی) ایکٹ 2026 کا بل قائمہ کمیٹی برائے قانون کو موصول ہوگیا ۔پنجاب پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کا بل گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا، بل کے متن کے مطابق مقدمے سے بری ہونے والے شہریوں کو پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ مقدمے کے ریکارڈ کے بغیر جاری کیا جائے گا، تاکہ انہیں ملازمت، ویزا اور امیگریشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بل میں کہا گیا ہے کہ بری ہونے، ڈسچارج ہونے یا مقدمہ خارج ہونے کے باوجود پولیس سرٹیفکیٹ پر مقدمے کا اندراج شہریوں کے لئے ملازمت اور بیرون ملک سفر میں رکاوٹ بنتا ہے، جس کے تدارک کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔مجوزہ قانون کے تحت پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے درخواست متعلقہ ضلع کے سربراہ پولیس افسر کو دینا ہوگی، کسی مجرمانہ ریکارڈ کی عدم موجودگی میں درخواست گزار کو تین روز کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کرنا لازم ہوگا۔مقدمے سے بری ہونے والے شہری کو درخواست کے ساتھ متعلقہ عدالتی احکامات کی مصدقہ نقول جمع کرانا ہوں گی، عدالتی احکامات کی تصدیق کے بعد متعلقہ شہری کو 15 روز کے اندر پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے گا۔بل کے مطابق بریت یا مقدمہ خارج ہونے کی صورت میں پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت متعلقہ فوجداری مقدمے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جائے گا، تاہم عادی مجرم قرار دیے گئے شخص کی حیثیت سرٹیفکیٹ میں ظاہر کی جائے گی۔مجوزہ قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کی صورت میں ضلعی پولیس سربراہ وجوہات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرنے کا پابند ہوگا، متاثرہ شہری کو انکار کے خلاف 14 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا۔اپیل پر مجاز افسر متاثرہ شہری کو سماعت کا موقع دینے کے بعد 30 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔بل کے تحت صوبائی پولیس افسر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان مقدمات کی درجہ بندی کرے جن کا ریکارڈ پولیس سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا طریقہ کار اور اپیلوں کی سماعت کرنے والے مجاز افسر کا تعین بھی صوبائی پولیس افسر کرے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      واپڈا ہسپتال راولپنڈی کو ادویات فراہم کرنیوالے کیمسٹ کو 50 لاکھ روپے بل کی عدم ادائیگی

      آٹا، سبزیاں’ گیس عوام کی پہنچ سے باہر، حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام:فیصل ندیم

      ملک بھر میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا امکان

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.