لاہور(خبریں ڈیجیٹل)مس یونیورس2026مقابلے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منتظمین نے ایک نیا اور بیش قیمت تاج متعارف کرادیا ہے، جس میں 3 ہزار 150 ہیرے جڑے ہیں۔ دی ریڈیئنس آف این ایٹرنل لیگیسی کے نام سے تیار کردہ یہ تاج پورٹو ریکو کے علاقے پلازا لاس امریکاز میں واقع دی مس یونیورس ایکسپیرینس کے موقع پر پیش کیا گیا۔ اس کی رونمائی 24 نومبر کو ہونے والے گرینڈ فائنل سے قبل کی گئی۔ معروف جیولری ڈیزائنر جارج وِٹیلز نے پیرس کے زیورات کے ادارے میزون ڈی اور کے اشتراک سے یہ تاج تیار کیا ہے۔ 18 قیراط سفید سونے سے بنے اس تاج میں 3 ہزار 150 چمک دار تراشے ہوئے ہیرے جڑے ہیں۔ مس یونیورس کا 75 واں گرینڈ فائنل 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں واقع کولیزیو ڈی پورٹو ریکو خوسے میگوئل اگرلوٹ میں منعقد ہوگا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد امیدوار شرکت کررہی ہیں، جبکہ نئی فاتح کو ہیروں سے سجا خصوصی تاج پہنایا جائے گا۔
مس یونیورس2026مقابلے کی 75 ویں سالگرہ کے لیے3ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج

