Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
    • ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
    • ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
    • ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
    • اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
    • نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
    • نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
    • وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
    • مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
    • واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
    • چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
    • 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
    • راولپنڈی ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، مالک بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر سمیت تین کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • پاکستان سری لنکا میچ کے باعثحوالاتیوں کی پیشی کا 5 یوم کا استثنی جاری
    • پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمدات1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں، ظفر اقبال
    • مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال ودیگر اسٹیج پر موجود ہیں ۔
    • اڈیالہ جیل میں قید بشری بی بی کے سیل سے سانپ نکلنے کے دعوے پر جیل حکام کی تردید
    • وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چترال (نمائندہ خبریں)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام یا ان کی تعداد میں کمی بیشی نہیں ہے، بلکہ اصل اور بنیادی مسئلہ وہ رائج الوقت نظامِ حکومت ہے جس پر ریاستی ڈھانچہ استوار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک ملک میں رائج انسانوں کے بنائے ہوئے اس فرسودہ اور استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر حقیقی اسلامی نظامِ حکومت نافذ نہیں کیا جاتا، اس وقت تک قوم اور ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔سراج الحق ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مغفرت شاہ کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان، مقامی عمائدین اور معززین علاقہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے مغفرت شاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے تشریف لائے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور ان کی خاندانی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تعزیتی اجتماع کے بعد موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے ملکی سیاسی صورتحال، معاشی بدحالی اور آئینی و انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مختلف حلقوں کی جانب سے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے کی بحث چھیڑی جا رہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ محض جغرافیائی لکیریں کھینچنے یا صوبوں کی تعداد بڑھانے سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک کو جو سب سے بڑا، سنگین اور خوفناک چیلنج درپیش ہے وہ ”طاغوتی نظام” ہے، جو قیامِ پاکستان کے بعد سے اب تک کسی نہ کسی شکل میں اس سرزمین پر مسلط چلا آ رہا ہے۔سابق امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ گزشتہ پون صدی سے ایک مخصوص طبقہ اور اس طاغوتی نظام کے علمبردار ملک کے وسائل پر قابض ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس استحصالی اور غیر اسلامی نظام کے خلاف بھرپور جدوجہد اور جہاد وقت کی سب سے بڑی اور ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی تمام تر سیاسی، سماجی اور دعوتی جدوجہد کا بنیادی مقصد اور نصب العین ہی یہی ہے کہ اس طاغوتی نظام کا خاتمہ کر کے اللہ کے دین کو اس کی سرزمین پر نافذ کیا جائے۔اپنے خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ ملک اس وقت تک مصائب، بحرانوں، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی چکی میں پستا رہے گا جب تک یہاں اسلامی سیاست اور اسلامی نظامِ عدل کا بول بالا نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کے وضع کردہ قوانین اور نظام نے سوائے محرومیوں اور طبقاتی تقسیم کے قوم کو کچھ نہیں دیا۔ سراج الحق نے عزم کا اظہار کیا کہ اس نظام کے علمبرداروں کو سیاسی و نظریاتی میدان میں شکست دیے بغیر حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔موجودہ قومی مسائل پر جماعت اسلامی کے مقف کی وضاحت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو درپیش تمام داخلی و خارجی مسائل کے حل کے لیے ایک انتہائی واضح، دوٹوک اور جامع لائحہ عمل رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کی سیاست کسی ذاتی مفاد یا خاندانی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ نظریے اور اصولوں کی بنیاد پر استوار ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مزید مضبوط کریں اور ملک میں حقیقی اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔تقریب کے اختتام پر علاقے کے معززین اور کارکنان نے سراج الحق کے خیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک میں عدل و انصاف کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔اس موقع پر نائب امیر صوبہ مغفرت شاہ نے جماعت کے مرکزی رہنما کا شکریہ اداکیا۔ نائب امیر ضلع مولانا جمشید احمد نے کہاکہ حال ہی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جماعت کے رہنما کے خلاف انتقامی کاروائی شروع کی تو اس میں تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے زبردست اتحادواتفاق کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جماعت کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے جماعت کی قیادت کی طرف سے چترال کی سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پوری قوت سے میدان میں اتریں گے، ملک تیمور مسعود اور سعد علی خان، تمام یونین کونسلوں میں انتخابی تیاریاں شروع، مخالفین کو بلدیاتی الیکشن میں بھی شکست دیں گے،موجودہ حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، یونین کونسل لب ٹھٹو میں ملک واجد کے عشائیے سے سیاسی رہنماں کا اظہارِ خیال

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ

      ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب

      ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.