حسن ابدال(نمائندہ خبریں ) ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے تھانہ
سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او اٹک نے شہریوں کی شکایات غور سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ اٹک پولیس شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔
