Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پرلنگرانداز ہورہاہے۔
    • پاکستان’ چین کا سکیورٹی تعاون، قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں رابطے بڑھانے پر اتفاق
    • ایران کو کویت میں علی السام فوجی اڈے پر حملہ امریکی ڈرون میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی
    • امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا سنا
    • ریڈیو حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل
    • قومی بچت سکیمیں،منافع کی شرح میں ردوبدل
    • ریاض پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام یمنی فوجی کاروائیوں میں 178 جنگجو کمانڈر ہلاک
    • پاکستان کے بیرونی قرضوں اور مالی معاونت میں 157 فیصد اضافہ
    • وزیراعظم ‘وزیر پٹرولیم کی قیادت میںLPG اصلاحات کے ثمرات شروع
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل
    • ماسکو:چین کے صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہرآرہے ہیں۔
    • ماسکو کی چین میں امریکی ، چینی ‘ روسی صدور کی ملاقات کی تصدیق
    • تھوڑا زیادہ سچ بولا جو ہضم نہیں ہو رہا ریفرنڈم غیر آئینی بلاول پھر برس نڑے
    • ریفرنڈم آئینی آپ دھمکیاں لیکچر دینے والے کون حکومتی وزراء
    • 190 ملین پاونڈ کیس سزائو ں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت 7روز کے لئے ملتوی کردی ز کیلئے ملتوی بانی پی ٹی آئی ہمارے لیے قابل احترام چیف جسٹس
    • بلاول کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر اندازکیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن
    • ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ دیا تھا سابق حکومت واپس لائی
    • مظفر آباد: وزیراعظم شہبازشریف ‘نوازشریف اورراٹھوا ہریام برج کے افتتاح کے بعد دعا کر رہے ہیں۔
    • فتح-3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیاجارہاہے۔
    • پاک فوج سے دفاع وطن کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران کو کویت میں علی السام فوجی اڈے پر حملہ امریکی ڈرون میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ، تہران،کویت سٹی،منامہ(نیوز ایجنسیاں) مشرق وسطیٰ پر ایک بار پھر جنگ کے سائے منڈلانے لگے، ایرانی فوج نے کویت میں علی السالم فوجی اڈے پر امریکی ڈرون اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کادعویٰ کیا ہے جبکہ کویت اور بحرین نے کہا ہے کہ ایرانی فضائی حملے ناکام بنا دئیے گئے ہیں ،ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکہ بہت اچھا کررہا ہے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق کر دی۔ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع علی السالم اڈے پر موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچر بھی ہدف بنائے گئے۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی دبائو کے سامنے نہیں جھکے گا، کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہوگا، جوابی کارروائی کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوں گی۔ادھرکویت اور بحرین نے بدھ کی علی الصبح ایران کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کو ناکام بنا نے کا دعویٰ کیا ہے ۔دوسری جانب ایرانی بحریہ نے کہا ہے کہ بحری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے تیسرے ٹینکر میں مشرقی آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔ایرانی فوج کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور زور دیا کہ اس آبی گزرگاہ سے محفوظ آمد و رفت کے لئے ایران کی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ، مخصوص محفوظ راستوں سے آمدورفت اور نیویگیشن سسٹمز کو کھلا رکھنا لازمی ہے۔دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان میں قطری نمائندوں سے ملاقات کی ہے، قطر کے وزیر اعظم کے مشیر کی سربراہی میں ایک قطری وفد عمان میں موجود ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ملاقات کی تفصیلات بیان کئے بغیر کہا کہ فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے قطر کے کردار کو جاری رکھنے پر زور دیا۔عباس عراقچی اس سے قبل عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب موجود ڈیم اور بجلی گھر بھی فوجی ہدف تصور ہوں گے۔ محمد باقر قالیباف نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل میں بولے ہم آپ ہی کی منطق کو یکساں اور غیر جانبدارانہ طور پرلاگو کریں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ ایران کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے ،انہوں نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن کو خطرہ ہوا تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو تاریخ میں کسی ملک نے نہیں بھگتے ہوں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور واشنگٹن ایران سے متعلق اپنی پالیسی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہازپر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 11کارکن زخمی ہوگئے جبکہ ایک کارکن لاپتہ ہے ۔اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی بحری جہاز کو گزشتہ شام نشانہ بنایا گیا ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکاکو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
    ایران حملہ

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پرلنگرانداز ہورہاہے۔

      پاکستان’ چین کا سکیورٹی تعاون، قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں رابطے بڑھانے پر اتفاق

      امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا سنا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.