Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مریم نواز کا پنجاب میں تنازعات حل کیلئے پنچایت نظام متعارف کرانیکا فیصلہ
    • پنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 منظور کرلیا
    • حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا
    • کراچی:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پرلنگرانداز ہورہاہے۔
    • پاکستان’ چین کا سکیورٹی تعاون، قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں رابطے بڑھانے پر اتفاق
    • ایران کو کویت میں علی السام فوجی اڈے پر حملہ امریکی ڈرون میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی
    • امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا سنا
    • ریڈیو حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل
    • قومی بچت سکیمیں،منافع کی شرح میں ردوبدل
    • ریاض پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام یمنی فوجی کاروائیوں میں 178 جنگجو کمانڈر ہلاک
    • پاکستان کے بیرونی قرضوں اور مالی معاونت میں 157 فیصد اضافہ
    • وزیراعظم ‘وزیر پٹرولیم کی قیادت میںLPG اصلاحات کے ثمرات شروع
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل
    • ماسکو:چین کے صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہرآرہے ہیں۔
    • ماسکو کی چین میں امریکی ، چینی ‘ روسی صدور کی ملاقات کی تصدیق
    • تھوڑا زیادہ سچ بولا جو ہضم نہیں ہو رہا ریفرنڈم غیر آئینی بلاول پھر برس نڑے
    • ریفرنڈم آئینی آپ دھمکیاں لیکچر دینے والے کون حکومتی وزراء
    • 190 ملین پاونڈ کیس سزائو ں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت 7روز کے لئے ملتوی کردی ز کیلئے ملتوی بانی پی ٹی آئی ہمارے لیے قابل احترام چیف جسٹس
    • بلاول کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر اندازکیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن
    • ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ دیا تھا سابق حکومت واپس لائی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 منظور کرلیا

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(اپنے سٹا ف رپورٹر سے) پنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026
    منظور کر لیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایوان میں بل پیش کیا۔ نئے قانون کا مقصد تھیٹر کو منظم، معیاری اور خاندانی تفریح کے لیے موزوں بنانا، فنکاروں کے حقوق کا تحفظ اور فحاشی و غیر اخلاقی مواد کی روک تھام ہے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے تھیٹر ایکٹ کے تحت فنکاروں کی رجسٹریشن فیس ختم کر دی گئی ہے، تاہم ہر فنکار کے لیے رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ کسی بھی تھیٹر میں غیر رجسٹرڈ فنکار سے پرفارمنس کروانے کی صورت میں تھیٹر سیل کر دیا جائے گا۔ تھیٹرز میں ہراسانی یا فنکاروں کو کم از کم اجرت ادا نہ کرنے پر متعلقہ تھیٹر کا لائسنس منسوخ کیا جا سکے گا، جبکہ فحش اور بیہودہ پرفارمنسز پر مکمل پابندی ہوگی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ قانون ثقافت، فن یا ڈرامے پر پابندی لگانے کے لیے نہیں بلکہ تھیٹر کو ضابطے میں لانے اور اس کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ موجودہ کمرشل تھیٹرز میں ہونے والی سرگرمیاں معاشرے کی اخلاقی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اپوزیشن کی گفتگو سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے تھیٹر میں سب کچھ مثالی چل رہا تھا اور حکومت نے اچانک پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر کو ایک مخصوص طبقے تک محدود کر دیا گیا ہے، حالانکہ عام شہری اور خاندان بھی معیاری اور صاف ستھرا تھیٹر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وڑن ہے کہ تھیٹر کو خاندانوں کے لیے ایک محفوظ اور معیاری تفریحی ذریعہ بنایا جائے۔ الحمراء میں تین تھیٹر ڈرامے پیش کیے گئے جنہیں انہوں نے اپنی بیٹی کے ہمراہ دیکھا، جبکہ وزیراعظم کی فیملی نے بھی ان ڈراموں میں شرکت کی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ معیاری تھیٹر پورے خاندان کے لیے قابل قبول اور قابلِ توجہ تفریح بن سکتا ہے۔وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ پنجاب میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب بہترین تھیٹر پیش کیا جاتا تھا اور اس میں کوئی نہ کوئی سماجی سبق ضرور ہوتا تھا۔ آج کے تھیٹر کے ماحول پر خود سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سہیل احمد، خالد عباس ڈار اور وسیم عباس جیسے نامور فنکاروں نے تھیٹر کیوں چھوڑا؟ ظاہر ہے کہ جس نوعیت کا تھیٹر آج پیش کیا جا رہا ہے، وہ ایسے فنکاروں کے معیار اور تخلیقی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔عظمیٰ بخاری نے تھیٹر سے وابستہ خواتین فنکاروں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس خواتین آرٹسٹ آتی ہیں اور ایسے واقعات بیان کرتی ہیں جو انتہائی تشویش ناک ہیں۔ بعض پروڈیوسرز مبینہ طور پر انہیں نامناسب لباس پہننے اور غیر اخلاقی حرکات پر مجبور کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ انہیں مخصوص نشستوں پر زیادہ قیمت کے ٹکٹ خریدنے والے تماشائیوں کو متوجہ کرنے کے لیے نامناسب اقدامات کرنے کا بھی کہا جاتا ہے۔ تھیٹرز سے متعلق بعض شکایات اور واقعات اس قدر سنگین ہیں کہ انہیں بیان کرنا بھی مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فنکار برادری کے لیے آرٹسٹ کالونی بنانے کا اعلان بھی کیا ہے، جو فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار ہے۔ پنجاب حکومت تھیٹر پر پابندی نہیں لگانا چاہتی بلکہ اسے منظم، مانیٹر اور معیاری بنانا چاہتی ہے تاکہ فنکاروں کو باعزت ماحول میسر آئے اور عوام کو معیاری تفریح فراہم کی جا سکے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے واضح کیا کہ ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 کا بنیادی مقصد پنجاب کے شاندار تھیٹر کلچر کی بحالی، فنکاروں کے حقوق کا تحفظ، غیر اخلاقی سرگرمیوں کا خاتمہ اور خاندانوں کے لیے ایک مثبت، محفوظ اور صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے۔
    ایکٹ منظور

    Khabrain News

      Keep Reading

      مریم نواز کا پنجاب میں تنازعات حل کیلئے پنچایت نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

      حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا

      کراچی:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پرلنگرانداز ہورہاہے۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.