فیصل آباد(بیورورپورٹ)اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ لڑکی نے کوشش ناکام بنا دی، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 103 گ ب کی رہائشی سکینہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران دلاور وغیرہ دو اوباش ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے، تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 138 گ ب کے رہائشی امتیاز کی جواں سال بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم غلام عباس نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو متاثرہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا، اہل محلہ اکٹھا ہونے پر ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
