کراچی (این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو
آفیسر ایڈرین ہیملٹن نے ملازمین کے نام اپنا پہلا باضابطہ پیغام جاری کرتے ہوئے ادارے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ای او ایڈرین ہیملٹن کے مطابق اب پی آئی اے کے ہر ملازم کی کارکردگی مقررہ اہداف اور پیمانوں کی بنیاد پر جانچی جائے گی۔ سرکاری ادارے سے نجی ایئرلائن میں منتقلی کے عمل کے تحت ادارے میں کارکردگی پر مبنی کام کا کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے ملازمین کو کوچنگ اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ایڈرین ہیملٹن نے اعلان کیا کہ وہ بطور سی ای او خود بھی نئے پرفارمنس اسیسمنٹ سسٹم کے تحت اپنی کارکردگی کا جائزہ ملازمین کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ان کے مطابق پی آئی اے میں ملازمین کی ترقی، انفرادی کارکردگی اور ادارے کے اہداف کو باہم منسلک کرنے کے لیے تیاری جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
- پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ، نئے سی ای او کا ملازمین کے نام پر پہلا باضابطہ پیغام جاری
- میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات
- اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
- 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات740افراد شدید زخمی
- کراچی:آرٹس کونسل میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر لیاری کے فنکار لیوا رقص پیش کر رہے ہیں۔
- کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار
- فرانس کے قومی عجائب گھر سے چوری ہونے والے شاہی زیورات پچیس
- جاپانی کمپنی نے نیند کے دوران خراٹے روکنے والا خودکار سمارٹ تکیہ متعارف کرا دیا
- کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا ضبط
- حیدر آباد:دریائے سندھ حسین آباد کے قریب کم پانی کا شکار۔
- جاپانی انجینئرز نے سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے طاقتور زیرِ آب ٹربائن نصب کر دیا
- ڈی ایس پی رینک کے سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- کینسر کے خلیات کی شناخت کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ تیار
- موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی کر دی گئی
- بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
- اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اپنے فریڈم ہائوس پر فشنگ کرتے ہوئے۔
- پورٹ قاسم پر بھارتی عملے کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں
- ایرانی وزیرِ خارجہ کی مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے اہم ملاقات، جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال
