پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارلیمنٹ توڑ کر نئے صاف و شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بہت ہو گیا اللہ کرے مزید خون خرابے کی باتیں نہ ہوں، بلاول کا اتنا سچ بولنے کے بعد موجودہ پارلیمنٹ کے رہنے کا کوئی جواز نہیں لہذا حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی نئی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سیاسی اسپیس لینے کے لیے حکمت عملی بنائے۔
شوکت یوسفزئی کا پارلیمنٹ توڑ کر نئے صاف و شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ

