Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
    • راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
    • الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
    • اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
    • راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
    • آئی ایس ایس آئی نے "علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو
    • تحصیل حضرو جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کےقریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص زخمی
    • تعلیم وہ طاقت جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے، احسن اقبال
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عائشہ بٹ اور صادق علی ڈوگر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کر رہے ہیں۔
    • عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں:آئی جی پنجاب
    • لاری اڈوں میں بدانتظامی پراے ڈی سی انفورسمنٹ کا خبریں کے رابطہ پر موقف دینے سے گریز’ متعلقہ افسران موقف دینا چاہیں تو ادارہ شائع کریگا
    • لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن(LSFF) پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA)کے راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کاگروپ فوٹو۔
    • فوڈ فورٹیفکیشن اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی ورکشاپ
    • مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
    • مالک کے ہاتھوں جھلسنے والا بچہ امجد
    • راولپنڈی،بنگش کالونی، کٹاریاں اورکمرشل مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال
    • ڈیفنس کے علاقے میں11 سالہ گھریلو ملازم پر مبینہ تشددکے بعد گرم چائے کی پتیلی اُلٹ دی گئی، جس کے نتیجے میں کمسن ملازم امجدکا منہ اورجسم جھلس گیا
    • دو رکنی متحرک موبائل چور گینگ گرفتار 12 موبائل فون ‘ غیرقانونی اسلحہ برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چکوال کے ملحقہ دیہات میں نوسرباز اور فراڈیے گروہ متحرک

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھڈیال( نمائندہ خبریں) چکوال کے ملحقہ دیہات میں نوسرباز اور فراڈیے گروہ متحرک، شادی کرانے کی آڑ میں متعدد سادہ لوح افراد کو لوٹ کر لاکھوں کی نقدی اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا گیا۔پولیس متاثرین کی داد رسی کرنے میں ناکام ہو گئی۔ حسیب احمد سکنہ چک ملوک نے تھانہ صدر چکوال میں دی گئی تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ
    سفیدی کا کام کرتا ہے ماہ ستمبر میں وہ ڈھوک فیروز چکوال میں ناہید کوثر نامی خاتون کے گھر کام کر رہا تھا۔ اس نے بتایا کہ کہ وہ بیوہ ہے اور رشتے کروا کر اپنا گزر بسر کر رہی ہے۔ میں نے اپنے ماموں عدیل احمد جو تھوڑے زائد عمر کے ہیں کی شادی کیلئے بات کی تو اس نے کہا کہ کہ وہ دو خواتین سے بھی رابطہ میں ہے ان سے بات کرکے بندوبست کرتے ہیں ۔ اس نے ہماری دو اور خواتین شاہدہ بی بی زوجہ فضل کریم ڈھوک فیروز چکوال اور گل نرگس زوجہ افضال شاہ ساکن مرید سے بات کرائی جس میں انہوں نے رشتہ کرانے کی حامی بھر لی اور خیبرپختونخوا سے رشتہ کرانے کے لیے اخراجات سے آگاہ کیا۔جس پر میں نے 50 ہزار ان کے حوالے کر دیئے۔30 ستمبر کو بارات لے کر ہم مردان گئے جہاں میرے ماموں کا ریشماں بی بی دختر عثمان غنی ساکن شہباز گڑھی مردان سے نکاح ہوا اور اسی شام ہم واپس آ گئے۔2 اکتوبر کو ولیمہ ہوا۔ 9 اکتوبر کو شاہدہ بی بی اور گل نرگس ان کے گھر آئیں اور دلہن کو اس کے میکے لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ہم نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے جانے کی اجازت دے دی۔ان خواتین نے رات کو ہمارے گھر ہی قیام کیا اور صبح سویرے اس وقت دلہن کو لے کر چلی گئیں جب ہم سب ابھی سو رہے تھے۔ بیدار ہونے پر ان کو موجود نہ پاکر جب ہم نے گھر کا جائزہ لیا تو قیمتی سامان، اڑھائی تولہ کے طلائی زیورات، پارچہ جات، سلامی کی رقم اور دیگر اشیا جو دلہن کی تحویل میں تھیں غائب تھیں۔جب ہم نے ان خواتین سے رابطہ کیا تو انہوں نے یقین دلایا کہ کہ آپ فکر نہ کریں وہ جلد واپس آ جائے گی۔ مزید دس بارہ روز گزرنے کے باوجود جب دلہن واپس نہ آئی تو ہمارا شک یقین میں بدل گیا۔جب ہم نے ان خواتین کے بارے میں چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ نوسرباز گروہ ہے اور ان کے ہاتھوں مرید اور کھائی کے لوگ بھی لٹ چکے ہیں۔بعد ازاں تحقیقات پر پتہ چلا کہ نکاح بھی جعلی ہے۔عدیل احمد نے مزید کہا کہ چونکہ یہ خواتین مقامی تھیں جس کی وجہ سے ہم نے ان پر اعتماد کیا اور ان کے جھانسے میں آ گئے۔ عدیل نے مزید بتایا کہ تھانہ صدر چکوال میں درخواست دیئے ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے وہ تھانہ صدر اور ڈی پی او آفس کے درجنوں چکر لگا چکے ہیں لیکن ابھی تک نوسر بازوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جا سکا۔ مصالحتی کمیٹی چکوال نے ڈی پی او چکوال کو دی گئی اپنی رپورٹ میں نوسربازوں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی ہے۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق ایک گروہ ناہید کوثر ، شاہدہ بی بی،گل نرگس ( چکوال ) ،ابرار سکنہ شہباز گڑھی مردان، بشیر احمد (میانوالی) ممتاز علی پٹھان ( نکاح خواں) اور دعا فاطمہ (مردان) پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے گروہ میں عدیلہ بی بی زوجہ اظہر عباس سمن آباد چکوال، نواز ، محبوب شاہ شی میل ( سکنائے ہری پور) شامل ہیں جو رشتے کرانے کی آڑ میں لوگوں سے لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر رہے ہیں۔ ڈی پی او چکوال ان نوسرباز گروہوں کے خلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کرکے متاثرہ افراد کی داد رسی یقینی بنائیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت

      سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت

      چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.