لاہور (جنرل رپورٹر)سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے سرجیکل سامان کی سنٹرل خریداری کا منصوبہ ناکام ہوگیا ۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔ ہرنیا اور پتے کے آپریشن سمیت معمولی سرجری کے لیے مریض مہینوں انتظار پر مجبور ہوگئے ۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں معمولی سرجری کے لیے 3 سے 6 ماہ کی تاریخ ملنے لگی ۔فوری نوعیت کی سرجری کیلئے بھی مریض سرکاری ہسپتالوں میں دربدر ہونے پر مجبور ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سنٹرل پروکیورمنٹ کی ناکام کوشش ہسپتالوں کو لے ڈوبی۔سنٹرل پروکیورمنٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کے انکشاف پر حکومت نے پراسس منسوخ کر دیا۔افسر شاہی نے سنٹرل خریداری کے چکر میں ہسپتالوں کو خود خریداری سے روکے رکھا۔ہسپتالوں کے لیے 17 ارب روپے سے زائد کے سرجیکل سامان کی خریداری ہونا تھی۔سرجیکل سامان کی شدید قلت کے باعث معمول کے آپریشن طویل التوا کا شکار ہیں
