کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمیں مشورہ دینے والے پہلے خود اپنے صوبے میں
مزید صوبے بنائیں، کیونکہ ہمارا آئین یہ کہتا ہے جہاں صوبہ بننا ہے وہاں کی اسمبلی قرارداد منظور کرے گی۔صوبائی اسمبلی میں میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے خاص طور پر ان لیڈر پر جن کا تعلق صوبہ سندھ سے نہیں ہے۔ خواجہ آصف، طلال چوہدری اور علیم خان کا تعلق کراچی سے نہیں، بھائی آپ کا جس صوبے سے تعلق ہے آپ وہاں بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سسٹم کو ری سیٹ کرنے کی بات ہم نے شروع نہیں کی، یہ بات کسی اور نے شروع کی جس کو بھی یہ موضوع اچھا لگ رہا تھا وہ بینڈ بجانا شروع ہوگیا، اگر کوئی شخص یا جماعت اس سے اتفاق نہیں کرتی تو ان کا حق ہے وہ بات کریں۔سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے اس ملک کے مسائل پر بات کی، مسائل کا اسباب بتایا اور اس ملک کے لوگوں کی مشکلات دور کرنے کی بات کی، ایک اچھی بات کہی گئی کہ ملک کو کرائسز سے کیسے نکالا جا سکتا ہے۔ایم کیو ایم رہنما کی گفتگو سے متعلق انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے کچھ باتیں کہیں، وہ عجیب باتیں کر رہے ہیں، باتیں وہ شخص کر رہا ہے جس کے بارے میں مصطفی کمال کہہ رہے تھے وہ بھارت گئے تھے اور انہوں نے پاکستان کا پاسپورٹ پھاڑا تھا۔
ہمیں مشورہ دینے والے پہلے خود اپنے صوبے میں مزید صوبے بنائیں، سعید غنی

