کیف(این این آئی)یوکرین کے دارالحکومت کیف اور ساحلی علاقے اوڈیسا پر روسی مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے شدید بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں تین شہری ہلاک جبکہ پندرہ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلچکو نے تصدیق کی کہ ان میزائل حملوں سے دریائے دنیپرو پر واقع تین انتہائی اہم زمینی پلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد شہر کے کئی رابطہ راستے بند کر کے ٹریفک کو محدود کر دیا گیا۔ میئر نے کہا کہ حملوں کے باعث دارالحکومت کی توانائی تنصیبات اور متعدد رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں جہاں امدادی ٹیموں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں اوڈیسا کی بندرگاہی تنصیبات، یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال جنگی بحری جہازوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
