لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے نارتھ پنجاب، سنٹرل پنجاب اور ساتھ پنجاب کے تین الگ علاقائی حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت ہر ریجن کا اپنا سیکرٹری، سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن ہوگا۔ جاری کردہ سمری کے مطابق سکول ایجوکیشن نارتھ پنجاب’ مرکز راولپنڈی شامل ڈویژنز راولپنڈی، سرگودھا اور گجرات۔ سکول ایجوکیشن سنٹرل پنجاب’ مرکز لاہور شامل ڈویژنز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال۔ سکول ایجوکیشن ساتھ پنجاب’ مرکز ملتان’ شامل ڈویژنز ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کو3 حصوں میں تقسیم کرنے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی ارسال کردہ سمری وزیراعلی کے پاس زیرِ غور ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ، سنٹرل اور سائوتھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا، تینوں سیکرٹری سکولز بالترتیب لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں تعینات ہونگے۔ ایک صوبائی سیکرٹری کے بجائے تینوں ریجنز کے لیے الگ الگ سیکرٹریز تعینات کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری سونپی ہے۔
بریکنگ نیوز
- آئرلینڈ کی یونیورسٹی نے اسرائیلی ادارے سے تعلقات منقطع کر لئے
- پنجاب حکومت’ سرکاری سکولوں کیلئے نان ڈویلپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب 27 کروڑ روپے جاری
- پنجاب حکومت کی محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ پنجاب ‘سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنیکی تجویز
- باباگورونانک دیوجی کا 557 واں جنم دن’ بھارت سے 3 ہزار یاتری متوقع
- جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 3 ماہ کے دوران ایک بھی سرجری نہ ہوسکی
- ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئے گا: طارق فضل چودھری
- غیر قانونی بھٹوں کیخلاف کارروائیاں، 1,429بھٹے مسمار،968سیل
- پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ
- یمن میں بے گھر افراد کی تعداد 3لاکھ 57ہزار تک پہنچ گئی: اقوام متحدہ
- چین نے دنیا کی تیز ترین مقناطیسی ٹرین کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا
- لندن:پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کنگ چارلس سوم کو سفارتی کاغذات پیش کررہے ہیں۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کا59واں یوم تاسیس30نومبرکو منایا جائے گا
- ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اقرار الحسن پر فردِ جرم عائد
- مصر،ماہرین آثارِ قدیمہ نے 4ہزار سال پرانا شاہی طبیب کا مقبرہ دریافت کر لیا
- سونے کی قیمت میں 15 ہزار 400 روپے تولہ کی بڑی کمی
- برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے 296 روپے درجن ہو گئے
- سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
- حلقہ این اے 77گوجرانولہ ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن کا عطا تارڑ کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
- ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز محمد کلیم اختر کی سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن
- نسٹ یونیورسٹی کی طالبات کے وفد کی ظفر بختاوری سے ملاقات
