لاہور (سٹی رپورٹر) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے3 ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ
قمرالزمان، پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سیکرٹری ناصر مشتاق اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی سیکرٹری جنرل ستونت کور، ممبران ڈاکٹر ممپال سنگھ، سردار تارا سنگھ نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور نہایت گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو کھلے دل سے خوش آمد ید کہتے ہیں، متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی، قیام و طعام اور مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے مہمانوں کو دورانِ قیام کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور یہاں سے محبت، امن اور بھائی چارے کی حسین یادیں لے کر واپس لوٹتے ہیں۔ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے ان شاندار انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بھارت فوری طور پر کرتارپور رہداری کھولے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ، وزارتِ مذہبی امور کے زیرِانتظام بھارتی مہمانوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بورڈ کی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداران ہمہ وقت یاتریوں کی خدمت پر مامور ہیں۔ مہمانوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی میڈیکل ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ بسوں کے قافلوں کے ہمراہ ریسکیو1122 اور میڈیکل ٹیمیں ہر وقت موجود رہیں گی۔ بھارت سے آئے اکال تخت کے جتھہ لیڈر سردار کلدیپ سنگھ گڑگج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے پاکستان سے عقیدت کا رشتہ ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہمارے گورو دوارے محفوظ اور اصل حالت میں موجود ہیں جس کے لیے وہ حکومت پاکستان، متروکہ وقف املاک بورڈ اور سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے شکرگزار ہیں۔ دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر پرمجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے اور ہمیں اس سے بہت پیار ہے۔ واہگہ بارڈر آمد پر یاتریوں کی امیگریشن اور سامان کی چیکنگ کے لیے خصوصی کائونٹرز قائم کیے گئے جبکہ پاکستان رینجرز کے چاک و چوبند دستوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے اور یاتریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے لیے کرنسی ایکسچینج کائونٹرز قائم کیے گئے جبکہ بورڈ کی ٹیموں نے سکھ یاتریوں کو فوری طور پر پہچان کارڈ اور بسوں کی سیٹوں کے ٹکٹ جاری کیے۔ یاتریوں کی میزبانی کے لیے معیاری اور مفت لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے اور گوردواروں میں بہترین رہائشی کمرے الاٹ کیے گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے آرام و سکون کے لیے خصوصی طور پر خوبصورت پنڈال سجائے گئے ہیں جن میں نئے آرام دہ صوفے اور پرسکون ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ سکھ یاتریوں کو 3 مختلف کانوائے میں سخت سکیورٹی میں ننکان صاحب روانہ کیا گیا۔ بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب 24 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
- بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
- کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
- ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
- جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
- گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
- پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
- پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
- وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
- فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
- وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
- چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
- فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
- نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
- امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
- سی ای او ڈسکور اور صدر آسٹریا بزنس کونسل کا پیرس میں شمع گروپ کا دورہ
- اسلام آباد کی پہلی پیپلز اسمبلی قیام کا فیصلہ، رواں ہفتے باضابطہ اجلاس طلب
- APPSMAکے عہدیداران کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید ۔
- اسلام آبادگروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرر ہے ہیں ۔
- AC گوجرخان کا ذبح خانے کا دورہ،ناقص انتظامات پر ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس
