اسلام آباد (این این آئی)پاکستان 23 سے 26 نومبر 2026 تک اسلام آباد میں انٹرنیشنل
نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا،اجلاس کا انعقاد عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔اتوار کو وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چار روزہ اجلاس میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اور نیوکلیئر سکیورٹی نیٹ ورک کے 49 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نیوکلیئر سکیورٹی کے شعبے میں تربیت اور معاونت کو مزید موثر بنانے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور تجربات کے تبادلے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان اس سے قبل 2016میں بھی اس عالمی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کر چکا ہے۔ یہ اجلاس عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ویانا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے باہر پہلی مرتبہ پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔اسلام آباد میں 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ بین الاقوامی تعاون، معلومات و تجربات کے تبادلے اور پائیدار استعداد کار میں اضافے کے ذریعے نیوکلیئر سکیورٹی کے فروغ میں اپنا موثر کردار جاری رکھے گا۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
- ویسٹ میں پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
- انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا
- حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد
- چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ، علاقہ سرسید چوک جہانگیر روڈ عوام پانی کو ترس گئے
- ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی پیشرفت، سٹارٹ اپ خریدنے کے معاہدے کے قریب
- وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
- بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
- کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
- ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
- جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
- گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
- پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
- پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
- وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
- فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
- وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
- چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
- فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
- نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
