Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
    • ویسٹ میں پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار
    • انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا
    • حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد
    • چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ، علاقہ سرسید چوک جہانگیر روڈ عوام پانی کو ترس گئے
    • ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی پیشرفت، سٹارٹ اپ خریدنے کے معاہدے کے قریب
    • وزیر تجارت سندھ کی فلور مل مالکان کے مسائل آج تک حل کرنیکی یقین دہانی
    • بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات’3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
    • کراچی’ بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، کچرا کنڈی سے مقتول کا سر بھی برآمد
    • ملک نفرت، انتشار اور ٹکراو کی سیاست کا متحمل نہیں،مبارک آفتاب گل
    • جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
    • گوجرخان فحاشی اڈے پر چھاپہ، کانسٹیبل سمیت چاروں ملزمان کی ضمانتیں مسترد
    • پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی اور کسان پریشان
    • پاکستانی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی: اعجا زالرحمان
    • وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چکوال، سیاسی، انتظامی حلقوں میں مختلف قیاس ارائیاں
    • فرانس کے بجٹ میں بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز، اخراجات کم کرنے کا منصوبہ
    • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ راولپنڈیاستقبال کی تیاریاں مکمل
    • چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہاؤس آف لارڈز لندن میں بین الاقوامی انسانی حقوق سیمینار میں شرکت
    • فتح جنگ:سی ای او ڈسکور ڈاکٹر قیصر رفیق اور آسٹریاپاکستان بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم رانا کو پیرس میں شمع گروپ آف کمپنیز انٹرنیشنل آفس دورہ کے موقع پر سردار ظہور اقبال خان گلدستہ پیش کرتے ہوئے۔
    • نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دیناہمارا مشن: نورین لودھی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے منتخب اراکین قومی اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر سمیت صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی ورکرز کو منظر عام پر لایا جائے اور قانون کے مطابق عدالتی دفاع کا حق فراہم کیا جائے ۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے منتخب اراکین قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت اراکین قومی اسمبلی عاطف خان، سلیم الرحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، شہرام خان ترکئی، شہزادہ گستاسپ، محمد نواز خان، آصف خان، علی اصغر خان، ارباب شیر علی، سہیل سلطان، علی خان جدون، ساجد مہمند، شاہ احد،اور بشیر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت اور جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، گورنر راج کے خدشات، صوبے کے مالی و آئینی حقوق اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین عمران خان کو جیل مینوئل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام قانونی سہولیات فراہم کی جائیں، انہیں فوری طور پر اپنے ذاتی معالج تک رسائی دی جائے اور اہل خانہ، وکلاء اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ عمران خان کی صحت اور سلامتی پر کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری پابندی قابل قبول نہیں۔اجلاس میں علیمہ خان کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکاء نے بشریٰ بی بی کی رہائی اور انہیں قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، اعجاز چوہدری سمیت تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کے مقدمات میرٹ پر چلانے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد، فضل محمد خان، نسیم شاہ، اقبال آفریدی، زبیر وزیر، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں اور انہیں منظر عام پر نہ لانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔
    ٭٭٭٭٭

    Khabrain News

      Keep Reading

      ویسٹ میں پولیس مقابلہ ایک زخمی سمیت د ڈاکو گرفتار

      انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں اجلاس 23 تا 26 نومبر اسلام آباد میں ہو گا

      حسن ابدال ، مین بازار تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر ہزاروں کے بل عائد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.