Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے تحت کام کرنیوالا ملازم مستقل ہونیکا حقدار نہیں:وفاقی آئینی عدالت
    • شیخ حسینہ کا16دسمبر کو واپسی کا اعلان بنگلہ دیش میں مظاہرے پھوٹ پڑے
    • جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے میں 12 ڈرون حملے بنوں پشاور میں 8دہشت گرد ہلاک
    • جنوبی وزیرستان حملوں سے تباہی اورناکارہ کیے گئے ڈرونز کے ٹکڑے نمایاں ہیں۔
    • بابا گورونانک کا پیغام پوری دنیا کیلئے محبت’ برابری کا سندیسہ : حمزہ شہبازشریف
    • مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانیوں کو جلد شادیاں اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیدیا
    • صوبوں کے معاملے پر واضح موقف ہے عوامی رائے لے لیں: عطااللہ تارڑ
    • پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی چینی خلابازوں کے ہمراہ ایک ہفتہ کے خلائی سفر پر روانگی سے قبل تصاویر
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
    • ایران کا مذاکرات سے انکار امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کشیدگی کم کرانے کی کوششیں جاری وزیراعظم
    • بیان بازی بند کام پر توجہ دیں شہباز شریف کی وفاقی وزراء کو ہدایت
    • بانی پی ٹی آئی کا دونوں اپوزیشن لیڈرز پر مکمل اعتماد کا اظہار سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے دینے کی ہدایت
    • مریم نواز کا راولپنڈی میں فقیدلمثال استقبال منوں پھول نچھاور لیپ ٹاپ ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
    • راولپنڈی:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف استقبال کرنے والوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں
    • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آئی ایم ایف اجلاس’ پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان
    • ہیروئن سمگلنگ کا الزام ‘ مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
    • پشاورپولیس نے اسٹریٹ فائٹر کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک
    • مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
    • محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے میں 12 ڈرون حملے بنوں پشاور میں 8دہشت گرد ہلاک

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جنوبی وزیرستان، بنوں، پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے کے دوران 12 ڈرون
    حملے ہوئے، بنوں اور پشاور میں سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں 1 گھنٹے کے دوران 12 ڈرون حملے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ملک خیل کلی میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جہاں رات گئے ایک گھنٹے کے دوران دو کواڈ کاپٹروں کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ڈرون حملے کیے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم مالی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔علاقے میں ڈرون حملوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور نقصانات کی معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ادھر بنوں پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقوں گریڑہ شاہ جہاں، کنگر و دیگر ملحقہ دیہات میں زرگل عرف انکل گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے 3بدنام زمانہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آپریشن سربلندی کے نام سے کیے جانیوالے گرینڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سہولتکاری میں ملوث عناصر کو نشانہ بنایا گیا، کامیاب مشترکہ آپریشن میں 3دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ہلاک خوارجیوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر زرگل عرف انکل گروپ سے ہے جن میں زرگل کا بھتیجا بھی شامل ہے، ہلاک خارجی دہشت گرد پولیس، سکیورٹی فورسز، مقامی امن کمیٹیوں کے سربراہان اور عام عوام پر حملوں، بھتہ خوری اور لوٹ مار سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔دریں اثناء پشاور میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق خوڑ میرہ باچاخیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کاکارندہ تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیموں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20سے25 منٹ تک جاری رہا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔
    ڈرون حملے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے تحت کام کرنیوالا ملازم مستقل ہونیکا حقدار نہیں:وفاقی آئینی عدالت

      جنوبی وزیرستان حملوں سے تباہی اورناکارہ کیے گئے ڈرونز کے ٹکڑے نمایاں ہیں۔

      بابا گورونانک کا پیغام پوری دنیا کیلئے محبت’ برابری کا سندیسہ : حمزہ شہبازشریف

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.