ملتان ( آئی این پی) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میںمزید 4 روپے کمی کردی ہے’ پٹرول کی نئی قیمت 314روپے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 348 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26نومبر کیلئے ہوگا۔دریں اثناء مشرق وسطیٰ میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کم ہونے، عالمی رسد میں اضافے اور منڈی میں تیل کی وافر دستیابی کے امکانات کے باعث بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی منڈی کے اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 43 سینٹ کمی کے ساتھ 90.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 47 سینٹ کم ہو کر 81.58 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
پٹرولیم قیمتیں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

