Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • 130 جوڑوں ،21 اقلیتی جوڑوںکی اجتماعی شادیوں کی تقریب آج ، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ مہمان خصوصی ہوں گے
    • منشیات سے متعلق قوانین پر نظرثانی ضروری ہے: اعظم نذیر تارڑ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ حقوق انسانی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • سرکاری ونجی میڈیکل کالجز کی ایم بی بی ایس کی دوسری سلیکشن لسٹیں جاری
    • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امیر ِ کویت کو ٹیلی فون، علاقائی صورتحال پر گفتگو
    • اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی
    • اقوام متحدہ کا غزہ میں امدادی قافلوں کی بلاتعطل رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس سیریز نے انڈیا میں خوف پھیلا دیا
    • نان سٹاپ چوریاں ڈکیٹیاں شہری لاکھوں کی نقدی گاڑیوں سے محروم
    • نیتن یاہو پر کرپشن کے سنگین مقدمات؛ اسرائیلی عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک ملاقات کررہے ہیں۔
    • پنجاب یونیورسٹی’پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام علمی مذاکرے کا انعقاد
    • پاکستان چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر عمل در آمد کا فیصلہ
    • لیبیا کشتی حادثہ جان بحق ہونیوالوں میں 35 پاکستانی بھی شامل
    • بھارت تمام مسائل کی جڑ پاکستان کی طرح ہم بھی آبی جارحیت کا شکار ہیں سپیکر بنگلہ دیش
    • لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد بچائو کی کوشش کررہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    منشیات سے متعلق قوانین پر نظرثانی ضروری ہے: اعظم نذیر تارڑ

    By Khabrain Newsنومبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ منشیات سے متعلق قوانین اور عالمی پالیسی فریم ورک پر سائنسی شواہد، انسانی حقوق اور صحتِ عامہ کی بنیاد پر نظرثانی ضروری ہے، افغانستان سے ملحقہ سرحد اور علاقائی سمگلنگ کے چیلنجز کے باعث پاکستان کو منشیات کے خلاف اقدامات میں مخصوص مشکلات درپیش ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر اور گلوبل کمیشن آن ڈرگ پالیسی کی بانی رکن محترمہ روتھ ڈریفس نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان کی منشیات سے متعلق قانون سازی، بین الاقوامی ڈرگ کنٹرول پالیسی، انسانی حقوق کے تحفظ اور فوجداری نظامِ انصاف میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد اور خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کے چیلنجز کے باعث پاکستان کو منشیات کے خلاف اقدامات میں مخصوص مشکلات کا سامنا ہے۔ مؤثر قانون سازی کے لیے قانونی دفعات کے ساتھ ان کے عملی اطلاق، عدالتی فیصلوں اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے زور دیا کہ منشیات سے متعلق قوانین اور عالمی پالیسی فریم ورک کا جائزہ سائنسی شواہد، صحتِ عامہ، انسانی حقوق اور جرائم کی نوعیت و شدت کی بنیاد پر لیا جانا چاہیے۔محترمہ روتھ ڈریفس نے پاکستان میں منشیات پالیسی کے حوالے سے پارلیمنٹ، حکومتی اداروں اور متعلقہ فریقوں کے درمیان جاری مکالمے کو مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی شمال، خصوصاً یورپ اور شمالی امریکہ میں تشکیل پانے والی منشیات پالیسیوں کے اثرات دیگر خطوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جن کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں 1988 کے اقوام متحدہ کے کنونشن اور پاکستان کے کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997 کے قانونی و تاریخی پس منظر پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ منشیات کے جرائم میں ملوث منظم اسمگلنگ نیٹ ورکس کے سرکردہ عناصر اور ایسے کمزور افراد، خصوصاً خواتین، جنہیں منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال یا استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کے معاملات میں فرق ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ملاقات میں ہر مقدمے میں ملزم کے کردار، ممکنہ جبر، معاشی مجبوری اور مجرمانہ نیت کا انفرادی جائزہ لینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

      130 جوڑوں ،21 اقلیتی جوڑوںکی اجتماعی شادیوں کی تقریب آج ، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ مہمان خصوصی ہوں گے

      اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ حقوق انسانی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.