اسلا آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی جو پارلیمارنی کمیٹیوں میں پی ٹی آئی کے اراکین کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے، وہ کیسے ریفرنڈم اور نئے صوبوں پر حکومت کی حمایت کا کہیں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیانیے کے خلاف ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا پیغام براہ راست خود ان سینہ سن لیں، ہمیں کسی کی بھی بات پر یقین نہیں آئے گا۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ میں اور محمود خان اچکزئی، بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں نواز شریف کو سامنے آکر بولنا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی ریفرنڈم کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں:علامہ ناصر عباس

