Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعہ پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا:فیصل کریم کنڈی
    • لاہور میں بدستور دنیا کا آلودہ ترین شہر پنجاب کے پی میں دھند کے ڈیرے
    • عمران خان نے 28ویں ترمیم، نئے صوبوں پر پارٹی سے رائے طلب کر لی ، حتمی فیصلہ وہ خود کرینگے: بیرسٹر علی ظفر
    • عمارت سے دو روز بعد زندہ نکالا گیا شخص ۔
    • بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد کی سربراہی میں کراچی پہنچنے والا وفد کا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کیلئے آرہا ہے۔
    • لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ میں 3روز کی توسیع 29نومبر تک پابندیاں برقرار
    • کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
    • افغان طالبان کی پالیسیوں پر عالمی تنقید،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا احتساب کا مطالبہ
    • پٹرول مزید 1 روپے سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • بانی پی ٹی آئی ریفرنڈم کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں:علامہ ناصر عباس
    • پشاور:امیرجے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی مبینہ گرفتاری کے خلاف کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔
    • مولانا فضل الرحمن نے خود گرفتاری دیدی جے یو آئی ف کا دعویٰ پولیس کی تردید
    • لیبیا کشتی حادثے کی تصدیق نہیں ہوسکی دعا ہے خبر غلط ہو: ترجمان دفتر خارجہ
    • کم عمری اور جبری شادی بچوں کے حقوق تعلیم اور محفوظ مستقبل چھین لیتی :مرادعلی شاہ
    • لاہور:صدر آصف زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: جسٹس(ر)محسن کیانی
    • زرداری کی شجاعت سے ملاقات’ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • پنجاب کے 4 ٹکڑے نہیں چاہتا جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا بلاول بھٹو
    • حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں بال بال بچ گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان نے 28ویں ترمیم، نئے صوبوں پر پارٹی سے رائے طلب کر لی ، حتمی فیصلہ وہ خود کرینگے: بیرسٹر علی ظفر

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے انکشاف
    کیا ہے کہ عمران خان نے 28ویں آئینی ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام سمیت اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو مشاورت اور اپنی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے،عمران خان کی صحت اور بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے لطیف کھوسہ نے پارلیمانی پارٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر پوری پارلیمانی پارٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارلیمانی پارٹی کو عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا،ان میں ایک اہم ہدایت 28ویں آئینی ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تھی۔عمران خان کی ہدایت ہے کہ پارلیمانی پارٹی 28ویں ترمیم اور صوبوں سے متعلق معاملات پر بھرپور مشاورت کرے، اپنی متفقہ رائے قائم کرے، اس کے حق میں وجوہات بھی مرتب کرے اور پھر یہ سفارشات عمران خان تک پہنچائی جائیں تاکہ وہ ان کی روشنی میں آئندہ کا فیصلہ کر سکیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے نئے صوبوں اور 28ویں ترمیم کا معاملہ اٹھانے کا کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں تھا بلکہ لطیف کھوسہ کے ساتھ تقریباً 4گھنٹے طویل گفتگو کے دوران مختلف قومی اور سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔انہوں بتایا کہ عمران خان کو اخبارات اور بعض ٹی وی چینلز تک رسائی حاصل ہونے کے باعث ملک میں جاری سیاسی بحث اور اہم معاملات کا علم ہے، اسی تناظر میں انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت کی کہ ان معاملات پر اپنی رائے قائم کرے۔عمران خان کو حالیہ دنوں میں معلومات اور خبروں تک رسائی حاصل ہونا شروع ہوئی ہے، تاہم کچھ عرصہ پہلے تک ان کی صورت حال مختلف تھی۔اب وہ ملکی حالات اور سیاسی معاملات سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں، جس کے بعد پارلیمانی پارٹی کو اہم امور پر مشاورت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اگر عمران خان سے ملاقاتیں جاری رہیں گی تو حالات میں بہتری آئے گی اور سیاسی کشیدگی کم ہونے کا امکان پیدا ہوگا، لیکن اگر ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ روک دیا گیا تو ملک ایک مرتبہ پھر تصادم اور کشیدگی کی طرف جا سکتا ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعہ پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا:فیصل کریم کنڈی

      لاہور میں بدستور دنیا کا آلودہ ترین شہر پنجاب کے پی میں دھند کے ڈیرے

      عمارت سے دو روز بعد زندہ نکالا گیا شخص ۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.