کراچی(این این آئی)پاکستان میں رواں سال نومبر 2026 تک پولیو کے مجموعی طور پر 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سندھ بھی شامل ہے۔ ملک بھر میں سامنے آنے والے تمام کیسز صرف دو صوبوں سندھ اور خیبر پختونخوا تک محدود رہے، جبکہ mپنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔پولیو کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کیسز کی موجودگی تشویش کا باعث ہے اور صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2024 میں 74 اور 2025 میں 31 کیسز سامنے آئے تھے، جبکہ نومبر 2026 تک یہ تعداد کم ہوکر 10 رہ گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے قواعد کے مطابق کسی ملک کو پولیو فری قرار دینے کے لیے مسلسل تین سال تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونا اور ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائرس کی موجودگی ثابت نہ ہونا ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر 2026 کے اختتام یا 2027 کے آغاز تک وائرس کا پھیلاؤ مکمل طور پر روک دیا جاتا ہے تو پاکستان کو 2029 یا 2030 تک باضابطہ طور پر پولیو فری سرٹیفکیٹ ملنے کا امکان ہوسکتا ہے۔ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا تیسرا اور آخری مرحلہ 12 سے 18 دسمبر 2026 تک جاری رہے گا، جس کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
