Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی، اطلاق ہوگیا
    • بھارت میں سائبر فراڈ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 164 غیرملکی شہری بازیاب
    • امریکہ اسرائیل ذمہ دار ہیں میناب سکول پر حملہ کبھی نہیں بھولیں گئے مسعود پز شکیان
    • پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر نئے صوبوں پر ریفرنڈم ممکن نہیں، سینیٹر افنان اللہ خان
    • مولانا فضل الرحمان کا قریبی ساتھی امان اللہ غیر ملکی شہری شناختی کارڈ منسوخ گھر سیل تحقیقات شروع 
    • مولانا اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبر بے بنیاد’ جھوٹی :پولیس
    • لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر براجمان
    • حوثی ملیشیا کا حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے ڈرون تباہ کر دیا
    • اقوامِ متحدہ سربراہ کا کویت پر ڈرون حملے کے سنگین نتائج کا انتباہ
    • بلاول بھٹو قومی سطح کے رہنما اور پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں، مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، نیئر حسین بخاری
    • سندھ کی تقسیم قبول نہیں، مرتے دم تک اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے: شرجیل میمن
    • اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کا سیل کیا گیا گھر دوسری طرف سی ڈی اے کی جانب سے چسپاں نوٹس
    • ٹرمپ کا پیوٹن سے یورپ بھر میں فوجی جارحیت روکنے کا مطالبہ
    • نئے صوبے بننے چاہییں ابتدا جنوبی پنجاب سے کی جائے سابق ارکان اسمبلیء
    • یمن کے ساحل پر بحری قذاق سیڑھی لگا کر مال بردار جہاز پر سوار ہو رہے ہیں
    • کمشنرکراچی کی جانب سے اجازت نہ ملی ایم کیو ایم کا اتوارکو ریلی منسوخ کرنیکا اعلان
    • یمن ساحل کے قریب بحری قذاقوں نے مال بردار جہاز اغوا کر لیا عملہ یرغمال
    • ملتان : حاجی سکندر بوسن ، ، ملک احمد حسین ڈیہڑ ، میاں فیصل مختار ، حسین جہانیاں گردیزی ، ڈاکٹر اختر ملک ، چودھری وحید آرائیں ، حاجی جاوید انصاری ، قاسم خان لنگاہ سلیم لابر ، میاں طارق عبداللہ ، میاں جمیل احمد اور میاں شہزاد مقبول بھٹہ اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • روس کی جوہری آبدوز پرم بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہو گی، پیوٹن کا اعلان
    • لاہور:صدر آصف علی زرداری وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ اسرائیل ذمہ دار ہیں میناب سکول پر حملہ کبھی نہیں بھولیں گئے مسعود پز شکیان

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ،تہران،اسلام آباد(آئی این پی ‘ این این آئی)ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم میناب اسکول پر کیا گیا حملہ کبھی نہیں بھولیں گے۔صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس حملے میں 168 بچوں کی شہادت کے ذمے دار امریکا اور اسرائیل ہیں، میناب اسکول پر حملہ ان لوگوں کے دہرے معیار کا ثبوت ہے، جو انسانی حقوق کے علمبردار بنتے ہیں۔واضح رہے کہ میناب اسکول پر حملہ 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی جنگ کے پہلے دن ہوا تھا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، پاکستان اور قطری وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یمن جنگ کے خاتمے کیلئے چین اور روس کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین یا کسی دوسرے ملک کا حوثیوں کو فریق تسلیم کرکے خانہ جنگی ختم کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے دعوی کیا ہے کہ جنگ کے پہلے روز ایرانی فوجیوں نے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر میزائل داغا جو اپنے ہدف پر لگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی بحریہ کے کمانڈوز نے دشمن کے قبضے میں لیے گئے تیل کے 2 ٹینکرز بھی واپس حاصل کر لیے ہیں اور ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، دھماکوں کے بعد دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی۔غیرملکی میڈیارپور ٹس کے مطابق دونوں ٹینکرز نے غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ملک کی تمام بندرگاہیں مکمل طور پر فعال ہیں اور امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران نے امریکا کے ساتھ تنازع کے سفارتی حل کیلئے پاکستان اور قطر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا طریقہ کار سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی نگرانی میں طے کیا جا رہا ہے۔عباس عراقچی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں اور ان کے ذریعے آگے بڑھنے کے راستے کھل سکتے ہیں، ان تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم ایران کا بنیادی موقف تبدیل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے کچھ مطالبات ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہے اور اس کے بعد ہی آبنائے ہرمز کو کھولا جا سکتا ہے۔ مذاکرات کا عمل ترک نہیں کیا گیا اور سفارتی کوششیں جاری ہیں تاہم اس وقت ایران کی بنیادی توجہ اپنی مزاحمت مضبوط بنانے پر ہے تاکہ ملک پر دبا اور پابندیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارتکار تجارتی راستے کھلے رکھنے اور ملک کی اندرونی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ امریکی سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے مالی امداد بند کی جائے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹیمی ڈک ورتھ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کانگریس اس جنگ کی فنڈنگ روک کر صدر ٹرمپ کو تنازع ختم کرنے پر مجبور کرے۔ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ سینیٹر اور سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کی رکن نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ کی ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی شہری فی گھرانہ پیٹرول اور ڈیزل پر 1,200 ڈالرز سے زائد اضافی خرچ کر چکے ہیں۔انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر جنگ ختم کرنے کے لئے دبائو بڑھانے کی بھی اپیل کی ہے۔ ادھر امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری ناکہ بندی توڑ کر ایران سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے ایک تجارتی جہاز کو خلیجِ عمان میں کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی طیاروں نے خلیجِ عمان میں پلا کے پرچم بردار تجارتی جہاز ایم وی پیسیفک آرچر کے پچھلے حصے کو درست نشانہ بنانے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جو ایرانی بندرگاہی شہر بندر عباس سے روانہ ہوا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے نتیجے میں جہاز کو ناکارہ بنا دیا گیا تاہم اس پر سوار شہری عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی، اطلاق ہوگیا

      پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر نئے صوبوں پر ریفرنڈم ممکن نہیں، سینیٹر افنان اللہ خان

      مولانا فضل الرحمان کا قریبی ساتھی امان اللہ غیر ملکی شہری شناختی کارڈ منسوخ گھر سیل تحقیقات شروع 

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.