Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہورہائیکورٹ: پنجاب سے لاپتہ خواتین سے متعلق کیس کی یکم دسمبر کو سماعت ہوگی
    • بھارتی سکھ یاتریوں نے گردوارہ کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کرلیں
    • مریم نوازشریف کا سکھ برادری کیلئے تحفہ’ گوردوارہ سری کھارا بحال
    • ملتا ن پولیس نے JUIکے ایک درجن سے زائد کارکن حراست میں لے لئے
    • لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈریل منصوبے پراہم پیشرفت، پلاننگ مکمل
    • گرین پاکستان انیشی ایٹو کی معاونت، بلوچستان میں زرعی انقلاب کی نئے امکانات
    • مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس، پاکستان، سعودی عرب’ ترکیہ کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا مظہر
    • انقرہ:پاکستان کی ترکیہ میں سفیر آمنہ بلوچ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب کررہی ہیں۔
    • NCCIAکی کاروائی پٹرول پمپس پر39 کروڑ کا ڈیجیٹل فراڈ بے نقاب 4 گرفتار
    • مولانا فضل الرحمن ‘ ان کے بیٹے کی گرفتاری جمہوری اقدار کے منافی : حسن مرتضیٰ
    • یو اے ای میں نجومی نے بھارتی انجینئر کو لاٹری جتوا دی
    • بیجنگ:وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے صدر لوہائو ملاقات کر رہے ہیں۔
    • ٹیچر عمارہ حمید کی ملازمت پر بحالی کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل مسترد
    • لاہورہائیکورٹ’ کل سے 11 ڈویژن اور 28 سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کرینگے
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر گوردوارہ سری کھرا صاحب کو بحالی کے بعد سکھ برادری کیلئے کھول دیا گیا۔
    • لاہور ہائیکورٹ’ زرعی کھاد کے ناقص یا جعلی ہونے کے باعث فصل کی پیداوار متاثر’ کسان کو صارف عدالت سے رجوع کرنیکا حق دے دیا
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • گرفتار ملزمان این سی سی آئی کی حراست میں’دوسری جانب برآمد ہونیوالی فیول کنٹرول کٹس’ موبائل فونزودیگر سامان
    • کم عمر لڑکیو ں کو دارالایمان بھجوانے کے مجسٹریٹ احکامات کالعدم قرار ‘ دونوں کو 2 روز میں سیشن جج ملتان کے روبرو پیش کرنے کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نوازشریف کا سکھ برادری کیلئے تحفہ’ گوردوارہ سری کھارا بحال

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ‘خبر نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر نوشہرہ ورکاں میں واقع تاریخی گوردوارہ سری کھارا احب کی بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے سکھ برادری کی مذہبی عبادت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ سری گرو نانک دیو جی کے 557ویں پرکاش پرب کے موقع پر تاریخی گوردوارے کی بحالی مکمل ہونا دنیا بھر سے پاکستان آنے والی سکھ سنگت کے لیے ایک اہم تحفہ ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور جتھے دار اکال تخت صاحب گیانی کلدیپ سنگھ گڑگج نے گوردوارہ سری کھرا صاحب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت پنجاب مذہبی مقامات کے تحفظ، تاریخی ورثے کی بحالی اور اقلیتی برادریوں کو ان کے مذہبی شعائر کی ادائیگی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ گوردوارہ سری کھارا صاحب کی بحالی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تاریخی مذہبی ورثے کے تحفظ اور اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ گوردوارے کی بحالی کے دوران اس کی اصل طرز تعمیر، تاریخی اہمیت اور مذہبی شناخت کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ سکھ برادری اپنی مذہبی روایات کے مطابق یہاں عبادت کر سکے۔ پاکستان سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ اور انہیں مکمل مذہبی آزادی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ گوردوارہ سری کھارا صاحب کی بحالی اور اسے عبادت کے لیے دوبارہ کھولنا بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سکھ یاتریوں کے لیے مقدس مذہبی مقامات کی بحالی اور بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جتھے دار اکال تخت صاحب گیانی کلدیپ سنگھ گڑگج نے گوردوارے کی بحالی پر حکومت پنجاب کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ گوردوارہ سری کھارا صاحب کی بحالی سکھ برادری کی مذہبی عقیدت اور تاریخی ورثے کے تحفظ کا اہم مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گوردوارہ سری کھارا صاحب کی بحالی اس عزم کی عکاس ہے کہ پنجاب کے تاریخی اور مذہبی مقامات کو محفوظ بنا کر انہیں متعلقہ مذہبی برادریوں کے لیے دوبارہ قابلِ رسائی بنایا جائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہورہائیکورٹ: پنجاب سے لاپتہ خواتین سے متعلق کیس کی یکم دسمبر کو سماعت ہوگی

      بھارتی سکھ یاتریوں نے گردوارہ کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کرلیں

      ملتا ن پولیس نے JUIکے ایک درجن سے زائد کارکن حراست میں لے لئے

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.