اسلام آباد(خبریں ڈیجیٹل) ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹیوں کی جانب سے سبزیوں کے نئے سرکاری نرخ نامے جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد منڈیوں میں ٹماٹر، پیاز
اور دیگر موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔آلو 35 روپے’پیاز 220 روپے’ٹما240 روپے’لہسن440 روپے’ادرک 500 روپے’مٹر 110 روپے’پھول گوبھی35 روپے’بند گوبھی 21 روپے’شلجم 32 روپے’مولی25 روپے’کھیرا 60 روپے’سبز مرچ 120 روپے’تھوک منڈیوں میں کمی: ایگریکلچرل مارکیٹنگ انفارمیشن سروس (AMIS) کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان کی تھوک منڈیوں میں ٹماٹر کی فی 100 کلو قیمت میں 350 سے 400 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ فیصل آباد اور سرگودھا میں پیاز کے تھوک نرخوں میں بھی 400 سے 750 روپے فی کوئنٹل تک کمی دیکھی گئی ہے۔موسمی سبزیوں کی وافر رسد: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مقامی فصلوں کی منڈیوں میں آمد بڑھنے سے گوبھی، مولی، شلجم، پالک اور آلو کے نرخ انتہائی مناسب سطح پر آ گئے ہیں۔انتظامیہ کی ہدایات: ضلعی انتظامیہ نے تمام سبزی فروشوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

