لاہور (کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کے محکمہ پولیس نے صوبے بھر میں انتظامی سطح پر بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر
دیئے۔28 نومبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن نمبر178/2026/PS/HQ کے تحت مجموعی طور پر27 پولیس افسران کینئیتعیناتیاں اور تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں، جن میں اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز شامل ہیں۔ تمام احکامات فوری طور پر اور تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں متعدد اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، سرگودھا، راولپنڈی، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ اور چنیوٹ سمیت مختلف اضلاع میں بھی پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔کیپٹن (ر) عامر شوکت کو ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ، عبد السمیع شیخ کو اے ایس پی آپریشنز شاہدرہ لاہور، محسن علی کو اے ایس پی کاہنہ سی سی ڈی لاہور، طارق محمود شیخ کو اے ایس پی صدر سی سی ڈی لاہور اور سید احسان اللہ شاہ کو اے ایس پی آپریشنز رائیونڈ لاہور تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح مس زینب خالد کو اے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹائون لاہور، مس کشمالہ فاروق کو اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس لاہور، مس سندس اسحاق کو اے ایس پی انویسٹی گیشن گلبرگ لاہور اور مس بریرہ بلو کو ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سطح پر محمد آصف عطا کو ڈی ایس پی آپریشنز اسلام پورہ لاہور، حافظ عبید اللہ سعدی کو ڈی ایس پی آپریشنز سبزہ زار لاہور، طارق محمود ڈوگر کو ڈی ایس پی آپریشنز شفیق آباد لاہور اور بابر اشرف کو ڈی ایس پی آپریشنز گارڈن ٹان لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ میں کامل مشتاق کو ایس ڈی پی او سٹی، شیخوپورہ جبکہ طیب وزیر کو ایس ڈی پی او فیروزوالا تعینات کیا گیا ہے۔ غلام مرتضی ڈوگر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ مقرر کیا گیا ہے۔ اوکاڑہ میں بابر علی کو ایس ڈی پی او دیپالپور جبکہ سرگودھا میں عدنان گل کو ایس ڈی پی او سٹی تعینات کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں محمد فہیم کو ایس ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے جبکہ رحیم یار خان کے صادق آباد میں بنگل خان کو ایس ڈی پی او کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
