جنیوا(این این آئی)سوئٹزرلینڈ کے طبی ماہرین اور بائیو انجینئرز نے ریڑھ کی ہڈی کی شدید چوٹ کے شکار مریضوں میں حرکت کی صلاحیت بحال کرنے کے لیے ایک جدید الیکٹرانک بائیو امپلانٹ تیار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئس تحقیقی ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ باریک امپلانٹ دماغ سے آنے والے اعصابی سگنلز کو پڑھ کر متاثرہ حصے سے آگے منتقل کرتا ہے جس سے پٹھوں کو دوبارہ متحرک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی کلینیکل آزمائشوں میں مریضوں کی حالت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور مزید تحقیق جاری ہے۔
